اردو

urdu

By

Published : Mar 6, 2023, 11:11 AM IST

ETV Bharat / international

America Ukraine Relationship امریکی بیس پر یوکرین کے پائلٹوں کی صلاحیتوں کا جائزہ لیا جارہا ہے

ایک امریکی اہلکار کے مطابق یوکرین کے دو پائلٹ امریکہ کے ایریزونا پہنچے ہیں۔ ان پائلٹوں کی صلاحیتوں کا جائزہ لینے کے لیے انہیں بھیجا گیا ہے۔ انتظامیہ کے حکام نے این بی سی کو بتایا کہ پائلٹ جائزے کے دوران کوئی ہوائی جہاز نہیں اڑائیں گے۔

امریکی بیس پر یوکرین کے پائلٹوں کی صلاحیتوں کا لیا جارہا ہے جائزہ
امریکی بیس پر یوکرین کے پائلٹوں کی صلاحیتوں کا لیا جارہا ہے جائزہ

واشنگٹن: یوکرین کے دو پائلٹ امریکی حکام کی مدد کے لیے امریکہ پہنچے ہیں جس سے وہ امریکی افسران کو یہ یقینی بنانے میں مدد کرسکیں گے کہ ایف 16 لڑاکا طیاروں سمیت ممکنہ تربیتی پروگرام کو مکمل ہونے میں کتنا وقت لگ سکتا ہے۔ یہ اطلاع اتوار کو این بی سی نیوز نے امریکی حکام کے حوالے سے دی۔ ایک امریکی اہلکار نے بتایا کہ یہ پروگرام پائلٹوں کی صلاحیتوں کا جائزہ لینے کے لیے ہے تاکہ ہم انہیں ان کی صلاحیتوں کا بہتر استعمال کرنے کا مشورہ دے سکیں۔ امریکی فوجی انسٹرکٹروں کی جانب سے ٹکسن، ایریزونا میں ایک امریکی بیس پر یوکرینی پائلٹوں کا جائزہ لیا جا رہا ہےجس سے یہ تعین کیا جا سکے کہ صحیح تربیتی پروگرام میں کتنا وقت لگ سکتا ہے۔ انتظامیہ کے حکام نے این بی سی کو بتایا کہ پائلٹ جائزے کے دوران کوئی ہوائی جہاز نہیں اڑائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:Russia Ukraine War امریکہ نے یوکرین کیلئے چالیس کروڑ ڈالر کے فوجی پیکج کا اعلان کیا

افسران کے مطابق دس اور یوکرینی پائلٹوں کو ان کی صلاحیتوں کا اندازہ لگانے کے لیے منظوری فراہم کی گئی ہے، اور ان میں سے کچھ اس ماہ کے اوائل میں امریکہ پہنچ سکتے ہیں۔ این بی سی کے مطابق، اس تشخیصی پروگرام سے یوکرین کو ایف 16 لڑاکا طیاروں کی ممکنہ فراہمی پر واشنگٹن کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔ امریکہ میں، ڈپٹی سکریٹری برائے دفاعی پالیسی کولن کاہل نے فروری 2023 کے آخر میں کہا تھا کہ ایف16 کے لیے یوکرین کے پائلٹوں کو تربیت دینے کا کوئی فائدہ نہیں ہے کیونکہ ہو سکتا ہے کہ انہیں کبھی بھی طیارہ نہیں مل سکتا۔ اس سے قبل فروری میں امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا تھا کہ یوکرین کے لیے ایف 16 طیاروں کو حاصل کرنا ابھی ایجنڈے سے باہر ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details