اردو

urdu

ETV Bharat / international

Shootings In California Community کیلیفورنیا میں فائرنگ کے دو واقعات میں سات افراد ہلاک - سان فرانسسکو میں فائرنگ

امریکہ میں ایک بار پھر فائرنگ کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ کیلیفورنیا کے شہر سان فرانسسکو کے قریب فائرنگ کے دو واقعات میں کم از کم سات افراد ہلاک ہو گئے۔ shooting in California

کیلیفورنیا میں فائرنگ کے دو واقعات میں سات افراد ہلاک
کیلیفورنیا میں فائرنگ کے دو واقعات میں سات افراد ہلاک

By

Published : Jan 24, 2023, 9:29 AM IST

واشنگٹن:امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان فرانسسکو کے قریب فائرنگ کے الگ الگ واقعات میں کم از کم سات افراد ہلاک ہو گئے۔ این بی سی نے اس معاملے سے واقف شخص کا حوالہ دیتے ہوئے اطلاع دی۔ جانکاری کے مطابق شمالی کیلیفورنیا کے ہاف مون بے میں پیر کو فائرنگ کے دو واقعات میں سات افراد ہلاک اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔ کیس میں ملوث ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ یہ واقعات ہفتے کے آخر میں لاس اینجلس، کیلیفورنیا کے قریب مونٹیری پارک میں ایک ڈانس اسٹوڈیو میں فائرنگ کے بعد پیش آئے۔ مشتبہ بندوق بردار مونٹیری میں فائرنگ کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا تھا اور حکام نے اسے پڑوسی شہر میں ایک وین میں مردہ پایا۔

واضح رہے کہ 22 جنوری کو کیلیفورنیا کے لاس اینجلس میں چینی سال نو کے جشن کے دوران فائرنگ میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور دس دیگر افراد زخمی ہوگئے تھے۔ امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لاس اینجلس کے قریب مونٹیری پارک میں چینی سال نو کے تہوار کے دوران بڑے پیمانے پر فائرنگ کی گئی۔ پولیس کے مطابق اس تقریب میں دس ہزار سے زائد افراد شریک تھے۔لاس اینجلس کاؤنٹی شیرف کے کیپٹن اینڈریو میئر نے کہا کہ افسران جائے وقوعہ پر پہنچے اور متاثرین کو تلاش کیا۔ فائرنگ کے واقعے میں 10 افراد ہلاک اور زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: Shooting in Los Angeles لاس اینجلس میں فائرنگ سے دس افراد ہلاک، متعدد زخمی

امریکہ میں کیلیفورنیا صوبہ کی پولیس کو لاس اینجلس میں اتوار کی رات چینی سال نو کے جشن کے دوران 10 لوگوں کا قتل کرنے والا مشتبہ بندوق بردار ہوو کین ٹران (72) ایک سفید وین میں مردہ پایا گیا ہے۔ لاس اینجلس کاؤنٹی شیرف رابرٹ لونا نے بتایا کہ انہیں مشتبہ شخص کے جسم پر خود کو گولی لگنے کا زخم پایا گیا اور اسے جائے وقوعہ پر مردہ قرار دیا گیا۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details