لاس اینجلس: امریکی ریاست کیلیفورنیا میں لاس اینجلس کے مشرق میں واقع کووینا میں ہالووین پارٹی میں فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور دو دیگر زخمی ہوگئے۔ مقامی حکام نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔ لاس اینجلس کاؤنٹی شیرف کے محکمہ نے کہا کہ زخمیوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔ محکمہ نے بتایا کہ پارٹی میں شامل ایک شخص نے فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہوگیا۔ Firing in California Halloween Party
پولیس نے بتایا کہ پولیس بیل بروک اسٹریٹ کے 17000 بلاک پر مقامی وقت کے مطابق تقریباً 12:27 پر پہنچی۔ یہاں پیش آنے والے واقعے میں ایک شخص کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ تین دیگر افراد کو مقامی اسپتال لے جایا گیا، جہاں ان میں سے ایک کو بعد میں مردہ قرار دیا گیا۔ فائرنگ کے واقعہ کی جانچ کی جارہی ہے۔