اردو

urdu

ETV Bharat / international

Jeddah Shooting سعودی عرب میں امریکی قونصل خانہ کے باہر فائرنگ، دو افراد ہلاک

سعودی عرب کے جدہ میں امریکی قونصل خانے کے باہر فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہو گئے، جس میں ایک نیپالی سیکیورٹی گارڈ اور دوسرا بندوق بردار شامل ہے۔

By

Published : Jun 29, 2023, 2:18 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

واشنگٹن: سعودی عرب کے بحیرہ احمر کے بندرگاہی شہر جدہ میں بدھ کو امریکی قونصل خانے میں فائرنگ کے واقعے میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔ امریکہ اور سعودی عرب کے حکام نے بدھ کو واقعے کی تصدیق کی ہے کیونکہ حملے کی تحقیقات جاری ہیں۔ مکہ ریجن کی پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ "کار میں سوار ایک شخص جدہ میں امریکن قونصلیٹ کی عمارت کے قریب رکا اور اپنے ہاتھ میں آتشیں اسلحہ لے کر باہر نکلا۔ لہذا سیکیورٹی حکام نے ضرورت کے مطابق اس سے نمٹنے کے لیے پہل کی لیکن فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوئی۔

امریکی محکمہ خارجہ نے بعد میں کہا کہ فائرنگ سے کوئی امریکی شہری زخمی نہیں ہوا۔ لیکن انھوں نے مزید کہا کہ امریکی سفارت خانہ اور قونصل خانہ سعودی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں کیونکہ وہ واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ بحیرہ احمر کے بندرگاہی شہر میں واقع امریکی قونصل خانہ، جس میں 4.7 ملین سے زیادہ افراد رہتے ہیں، پہلے بھی تشدد کا نشانہ بن چکا ہے۔

2004 میں جدہ میں قونصل خانے کو بھی ایک حملے میں نشانہ بنایا گیا تھا، جس میں پانچ افراد نے آتشیں اسلحے اور دھماکہ خیز مواد سے عمارت پر حملہ کیا تھا۔ جس میں چار سعودی سکیورٹی اہلکار قونصل خانے کے باہر اور پانچ عملہ اندر ہلاک ہوگئے تھے۔ اس وقت کی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ سعودی افواج کے پہنچنے سے قبل 18 ملازمین اور ویزا کے درخواست گزاروں کو مختصر وقت کے لیے یرغمال بھی بنا لیا گیا تھا۔

پانچ میں سے تین حملہ آور بھی موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ باقی دو زخمی ہو گئے۔ 2013 میں، سعودی عرب کی ایک عدالت نے 2004 کے حملے میں کردار ادا کرنے پر ایک شخص کو موت اور 19 کو 25 سال تک حراست میں رکھنے کی سزا سنائی تھی۔ اس حملے کا الزام القاعدہ پر عائد کیا گیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details