لاس اینجلس: امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس Los Angeles میں کار شو کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے۔ حکام نے یہ اطلاع دی ہے۔ این بی سی لاس اینجلس نے رپورٹ کیا کہ سان پیڈرو کے ایک بڑے پارک میں اتوار کو ہونے والی فائرنگ میں دو افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے۔ واقعہ کے دوران کار شو، بیس بال گیم اور دیگر سرگرمیوں کے لیے سینکڑوں لوگ اس گراؤنڈ میں جمع تھے۔Shooting at Los Angeles
پولیس نے بتایا کہ مرنے والوں میں سے ایک بیس بال کے میدان میں مردہ پایا گیا۔ سی این این نے لاس اینجلس پولیس ڈیپارٹمنٹ کے کیپٹن کیلی منیز کے حوالے سے بتایا کہ تفتیش کاروں کا خیال ہے کہ پیک پارک میں فائرنگ دونوں فریقوں کے درمیان جھگڑے کی وجہ سے ہوئی۔ حکام نے بتایا کہ پارک میں ایک غیر رسمی کار شو ہو رہا تھا۔ اس سے قبل فائر ڈپارٹمنٹ کے حکام نے بتایا تھا کہ چار مرد اور تین خواتین کو اسپتال لے جایا گیا ہے، جن میں سے دو افراد کی موت ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم تحقیقات کر رہے ہیں۔ ہو سکتا ہے ایک سے زیادہ لوگ فائرنگ کر رہے ہوں۔ (یو این آئی)