اردو

urdu

Twitter Office Eviction امریکی عدالت نے ٹوئٹر کی آفس کو خالی کرنے کا حکم دے دیا

امریکہ کی ایک عدالت نے ایلون مسک کے زیر انتظام ٹویٹر کو اپنے دفتر کی عمارت کا کرایہ ادا نہ کرنے کی صورت میں خالی کرنے کا حکم دیا ہے۔

By

Published : Jun 15, 2023, 4:50 PM IST

Published : Jun 15, 2023, 4:50 PM IST

Twitter faces eviction from Boulder office over unpaid rent
امریکی عدالت نے ٹوئٹر کی آفس کو خالی کرنے کا حکم دے دیا

سان فرانسسکو: ایک امریکی عدالت نے ایلون مسک کے زیر انتظام ٹوئٹر کو کرایہ ادا نہ کرنے پر دفتر کی عمارت خالی کرنے کا حکم دیا ہے۔ ڈینور بزنس جرنل کی ایک رپورٹ کے مطابق، ٹوئٹر دفاتر کے مالک مکان کو فروری 2020 میں 968,000 ڈالر کا کریڈٹ لیٹر فراہم کیا گیا تھا اور مارچ میں رقم ختم ہو گئی اور مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم نے اس کے بعد سے کرایہ ادا نہیں کیا، جو تقریباً 27,000 ڈالر ماہانہ بنتا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ عدالتی دستاویزات کے مطابق، جج نے بولڈر شیرف کو ٹوئٹر آفس کا قبضہ مالک مکان کو واپس کرنے کا حکم دیا ہے۔

مئی میں مالک مکان نے ٹویٹر کے خلاف عدالت کا رخ کیا تھا اور جج نے حکم جاری کیا کہ شیرف کو اگلے 49 دنوں کے اندر ٹویٹر کو ہٹانا ہوگا۔ بڑے پیمانے پر ملازمین کی برخاستگی سے پہلے، ٹویٹر کے بولڈر آفس میں کم از کم 300 ملازمین تھے۔ ٹوئٹر پر جنوری میں مقدمہ چلایا گیا تھا جب وہ سان فرانسسکو میں اپنے دفتر کی جگہ کے کرایہ میں 136,250 ڈالر ادا کرنے میں ناکام رہا۔ مالک مکان نے گزشتہ سال 16 دسمبر کو کمپنی کو مطلع کیا کہ اگر کرایہ ادا نہیں کیا گیا تو وہ پانچ دنوں میں ہارٹ فورڈ کی عمارت کی 30ویں منزل کے لیز پر ڈیفالٹ کر جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

قابل ذکر ہے کہ فروری میں ٹویٹر نے بھارت میں اپنے تین میں سے دو دفاتر بند کر دیے اور ملازمین کو گھر سے کام کرنے کو کہا۔ کمپنی نے اپنا سنگاپور دفتر بھی بند کر دیا ہے۔ دی پلیٹ فارمر کی ایک رپورٹ کے مطابق سنگاپور کے دفتر میں کام کرنے والے ٹویٹر کے ملازمین کو، جو کمپنی کا ایشیا پیسیفک ہیڈکوارٹر ہے، کرایہ کی عدم ادائیگی پر دفتر سے باہر نکال دیا گیا۔ ٹوئٹر اپنے سان فرانسسکو اور لندن کے دفاتر کے لیے بھی لاکھوں ڈالر کرایہ ادا کرنے میں ناکام رہا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details