لاگوس:نائیجیریا کی شمالی ریاست کاٹسنا میں مئی سے شروع ہوئے بارش کے موسم میں آنے والے سیلاب میں کم از کم 24 افراد ہلاک اور 18000 سے زیادہ دیگر بے گھر ہو گئے ہیں۔ ایک امدادی ایجنسی کے عہدیداروں نے یہ اطلاع دی۔ floods in Nigeria
ریاست کی ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کے سربراہ عمر محمد نے جمعہ کو کاٹسنا شہر میں ایک پریس بریفنگ میں بتایا کہ سیلاب سے تقریباً 16625 مکانات تباہ ہوئے، جس سے کٹسنا کے 34 مقامی حکومتی علاقے متاثر ہوئے۔