اردو

urdu

ETV Bharat / international

Plane Crash in US: امریکہ اور وینزویلا میں طیارہ گر کر تباہ، بارہ افراد ہلاک

امریکہ اور وینزویلا میں طیارہ حادثے Plane Crash کا شکار ہونے کی وجہ سے بارہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں، پہلا حادثہ وینزویلا میں دارالحکومت کراکس کے قریب پیش آیا جس میں چھ افراد سوار تھے اور دوسرا حادثہ امریکہ کے ورجینیا میں پیش آیا، اس میں چھ افراد ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔plane crash in US and Venezuela

plane crash in US and Venezuela
امریکہ اور وینزویلا میں طیارہ گر کر تباہ، بارہ افراد ہلاک

By

Published : Jun 23, 2022, 5:02 PM IST

امریکہ: ریاست مغربی ورجینیا میں ایک ہائی وے پر ویتنام جنگ کے دوران استعمال کیا گیا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ Plane Crash ہونے سے کم از کم چھ افراد ہلاک ہو گئے۔ نیویارک ٹائمز نے لوگن کاؤنٹی آفس کے ایمرجنسی منیجمنٹ کی ڈپٹی ڈائریکٹر سونیا پورٹر کے حوالے سے بتایا کہ ہیلی کاپٹر بدھ کی شام بلیئر ماؤنٹین کے قریب گر کر تباہ ہوا، جو صوبے کے جنوبی حصے میں ایک پہاڑی علاقے میں واقع ہے۔ اس پہاڑ کو کیلی ہولو کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ ہیلی کاپٹر گرنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں ہیلی کاپٹر کے گرنے کے وقت موسم صاف نہیں تھا۔plane crash in US and Venezuela

وینزویلا میں دارالحکومت کراکس کے قریب ایک کاروباری طیارہ گر کر تباہ ہونے سے چھ افراد ہلاک ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پورٹو کابیلو سے کراکس آنے والا ایک لیئر جیٹ 55 سی بزنس جیٹ کرسٹوبل روزاس میونسپلٹی میں ویلز ڈیل ٹوئے گھاٹی کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارے میں چار مسافر سوار تھے، جن میں دو پائلٹ اور ایسٹو ڈیانٹس ڈی میریڈا فٹ بال کلب کے صدر کرسچن ٹونی بھی شامل تھے۔ (یو این آئی)

یہ بھی پڑھیں: US Navy Fighter Jet Crashes: امریکی بحریہ کا طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ ہلاک

ABOUT THE AUTHOR

...view details