اردو

urdu

ETV Bharat / international

Odisha Train Accident ترکیہ کے صدراردوغان کا اوڈیشہ ٹرین حادثے پر اظہار افسوس

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوغان نے اوڈیشہ ٹرین حادثے کے متاثرین سے تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم اس وقت دکھ کی گھڑی میں بھارت کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Turkey President Erdogan
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوغان

By

Published : Jun 5, 2023, 3:59 PM IST

انقرہ: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوغان نے اڈیشہ کے بالاسور میں ہونے والے المناک ٹرین حادثے پر اپنے غم کا اظہار کیا۔ انھوں نے ٹویٹ کیا کہ میں اپنی اور اپنی قوم کی طرف سے ان لوگوں کے خاندانوں کے ساتھ تعزیت پیش کرتا ہوں جنہوں نے اوڈیشہ ٹرین حادثے میں اپنی جانیں گنوائیں اور ہم زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔ ہم بھارت کے ساتھ کھڑے ہیں کیونکہ وہ اس المناک حادثے میں جانوں کے ضیاع پر غمزدہ ہے۔

واضح رہے کہ ریاست کے چیف سکریٹری پی کے جینا کی جانب سے اس حادثے میں 275 لوگوں کی موت کی تصدیق کی گئی ہے اور 1000 سے زیادہ زخمی بھی ہوئے۔ وہیں بھارتی ریلوے کے وزیر اشونی وشنو نے جمعہ کو ہونے والے خوفناک ٹرین حادثے کے لئے الیکٹرانک انٹر لاکنگ سسٹم میں تبدیلی کو ذمہ دار ٹھہرایا اور اس کی جانچ سی بی آئی سے کرانے کی سفارش بھی کی ہے

اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے بھی وزیر خارجہ جے شنکر کو فون کر کے ٹرین حادثے میں جانی نقصان پر اپنے غم کا اظہار کیا۔ بلنکن کے الفاظ کی تعریف کرتے ہوئے جے شنکر نے کہا کہ اس مشکل وقت میں اس طرح کے جذبات کی قدر کی جاتی ہے۔ جے شنکر نے ٹویٹ کیا کہ اوڈیشہ ٹرین حادثے پر اپنی ہمدردی کا اظہار کرنے والے فون کال کے لیے انٹونی بلنکن کا شکریہ، اس مشکل وقت میں اس طرح کے جذبات کی قدر کی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

بلنکن نے ٹویٹ کیا تھا کہ ہم بھارتی ریاست اوڈیشہ میں تباہ کن ٹرین حادثے کے متاثرین کے خاندانوں اور پیاروں کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔دریں اثنا اتوار کو نائیجیریا کے نو منتخب صدر بولا احمد تینوبو نے بھی ٹوئٹر پر وزیر اعظم نریندر مودی اور متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ٹینوبو نے ٹویٹ کیا کہ میں وزیر اعظم نریندر مودی، ہندوستان کے لوگوں اور حادثے کے شکار افراد کے خاندانوں کو اپنی گہری ہمدردی اور تعزیت بھیجتا ہوں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details