اردو

urdu

ETV Bharat / international

Turkey Against Sweden for NATO سویڈن نیٹو کی رکنیت کیلئے ترکی کو راضی نہیں کر سکا

ترکی نے سویڈن کی نیٹو میں شمولیت کی تجویز پر روک لگا دی ہے۔ ترکی کا الزام ہے کہ سویڈن پی کے کے کو پناہ دیتا ہے۔ ترکی پی کے کے کو دہشت گرد تنظیم سمجھتا ہے۔

Turkey Against Sweden for NATO
Turkey Against Sweden for NATO

By

Published : Jul 7, 2023, 10:09 PM IST

انقرہ: وزیر خارجہ خاقان فیدان نے سویڈن کی نیٹو امیدواری پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ پی کےکے ،فیتو جیسی دہشتگرد تنظیمیں اور ان سے رابطے رکھنے والے سویڈن کی سڑکوں پر اگر اسی طرح دندناتے رہے اور ان کی مالی امداد جاری رہی تو ہمارا موقف تبدیل نہیں ہوگا۔ وزیر خارجہ نے برسلز میں نیٹو ہیڈ کوارٹر میں گذشتہ روز فن لینڈ، سویڈن اور ترکیہ کے درمیان مشترکہ ڈھانچے پر مبنی اجلاس کے بعد ایک بیان میں اس بات کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس میں فن لینڈ اور سویڈن پر یہ واضح کیا گیا کہ وہ انسداد دہشت گردی کے معاملے میں میڈیرڈ اجلاس کے دوران طے شدہ سہ فریقی معاہدے کے تناظر میں اپنے اقدامات پر نظر ثانی کریں، نیٹو میں شمولیت انسداد دہشتگردی کے معاملے میں ٹھوس موقف اختیار کرنے سے مشروط ہے، سویڈن نے اس حوالے سے بعض قدم اَٹھائے ضرور ہیں البتہ ان پر عمل ضروری ہے۔ سہ رکنی معاہدے پر عمل درآمد کرنے کی ضرورت ہے۔

خاقان فیدان نے کہا کہ نیٹو میں شمولیت کے خواہاں ممالک کو ترکیہ کے خلاف اسلحے کی برآمدات پر عائد پابندیاں اٹھانے کی ضرورت ہے۔ سویڈن میں دہشت گرد تنظیمیں اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ پی کےکے اور فیتو جیسی تنظیموں اور ان سے رابطے رکھنے والے اگر اسی طرح سویڈن کی سڑکوں پر دندناتے رہے اور ان کی مالی امداد جاری رہی تو تبدیلی ہمارے کسی کام کی نہیں ہوگی۔

مزید پڑھیں: Sweden Quran Burning سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی، مسلم ممالک کا اظہار افسوس

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ عید الاضحی کے پہلے روز مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن کو نذر آتش کرنے کا واقعہ معمولی نہیں جسے فراموش کر دیا جائے، دہشتگردوں کی سر پرستی کرنے والے ملک سے انسداد دہشتگردی میں مدد طلب کرنا سوالیہ نشان ہے، سویڈن کی طرف سے وعدوں کی پاسداری کا دعوے بھی غور طلب ہیں۔

یو این آئی

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details