واشنگٹن:سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ خاندانی کاروبار سے متعلق معاملے کی جانچ کے تحت پوچھ گچھ کے لیے بدھ کو نیویارک ریاست کے مین ہٹن میں اٹارنی جنرل کے دفتر پہنچے۔ Trump in New York۔ سی این این کی طرف سے نشر ہونے والی ٹی وی فوٹیج میں سابق صدر کو مقامی وقت کے مطابق صبح 0900 بجے سے کچھ وقت پہلے اٹارنی جنرل لیٹٹیا جیمز کے دفتر جانے سے پہلے اپنی نیویارک کی رہائش گاہ سے نکلتے ہوئے دکھایا گیا۔ Trump Arrived at the New York Attorney General Office for Questioning
یہ بھی پڑھیں:
- ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذہ: سینیٹ میں تشدد کا ویڈیو بطور ثبوت پیش
- FBI Searches Trump Residence: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر پر ایف بی آئی کی چھاپہ ماری
نیویارک کے اٹارنی جنرل کا دفتر ٹرمپ خاندان اور ان کی تنظیم سے متعلق معاملات کی تحقیقات کر رہا ہے۔ Investigating Donald Trump۔ ان پر اپنی جائیدادوں کا غلط اندازہ لگانے اور قرض دہندگان و ٹیکس حکام کو گمراہ کرنے کا الزام ہے۔ ڈونالڈ ٹرمپ Former US President Donald Trump اور ان کی کمپنی کا کہنا ہے کہ انہوں نے کوئی بھی غلط کام نہیں کیا ہے اور یہ تحقیقات سیاست سے متاثر ہے۔