اردو

urdu

ETV Bharat / international

Nashville School Shooting in US امریکہ کے ایک اسکول میں فائرنگ سے تین بچے ہلاک، مشتبہ حملہ آور بھی ہلاک - US School Shooting

امریکہ کے شہر نیش وِل کے ایک ایلیمنٹری اسکول میں پیر کو ایک شخص نے فائرنگ کر کے تین بچوں کو ہلاک کر دیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے مشتبہ حملہ آور کو بھی ہلاک کر دیا ہے۔

Three children killed at Nashville school shooting in US
امریکہ کے ایک اسکول میں فائرنگ سے تین بچے ہلاک، مشتبہ حملہ آور بھی ہلاک

By

Published : Mar 27, 2023, 10:57 PM IST

واشنگٹن: امریکہ میں پیر کی صبح نیش وِل میں ایک نجی کرسچن اسکول میں فائرنگ سے تین بچے ہلاک ہوگئے اور پولیس نے مشتبہ حملہ آور کو بھی ہلاک کردیا ہے۔ خبر رساں ادارے روئٹرز نے مقامی حکام کے حوالے سے اس کی اطلاع دی ہے۔ فائرنگ کا واقعہ دی کووینٹ اسکول میں پیش آیا، جہاں میٹروپولیٹن نیش وِل پولیس ڈیپارٹمنٹ نے ایک بیان میں کہا کہ مشتبہ شخص ہلاک ہو گیا ہے لیکن اس نے قطعی طور پر یہ نہیں بتایا کہ موت کی وجہ کیا ہے۔ اس نے یہ واضح نہیں کیا کہ مشتبہ شخص مرد تھا یا عورت۔

امریکہ کے ایک اسکول میں فائرنگ سے تین بچے ہلاک

روئٹرز کے مطابق ہسپتال کے ترجمان جان ہوسر نے ایک بیان میں کہا کہ تین بچوں کو جونیئر چلڈرن ہسپتال پہنچنے کے بعد مردہ قرار دیا گیا۔ طلباء کے والدین کو قریبی چرچ میں جمع ہونے کو کہا گیا۔ اسکول کی ویب سائٹ کے مطابق، کووینٹ اسکول، جو 2001 میں قائم کیا گیا تھا، جس میں تقریباً 200 طلباء ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ امریکہ میں فائرنگ کے واقعات مسلسل پیش آرہے ہیں۔ اتوار کو ریاست کیلیفورنیا میں واقع ایک گرودوارے میں دو افراد کو گولی مار دی گئی۔ یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ فائرنگ کیوں کی گئی۔ حملہ آور واقعے کے بعد سے فرار ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:

امریکہ نے پچھلے کچھ سالوں میں متعدد مہلک فائرنگ کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔ اسی لیے صدر جو بائیڈن نے ایک ملک میں بندوق کلچر کو کم کرنے اور ایسے حادثے کو روکنے کے لیے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط بھی کیے ہیں۔لیکن ابھی تک موجودہ حکومت امریکہ میں گن کلچر کو ختم کرنے یا ایسے واقعات کو روکنے میں ناکام رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details