اردو

urdu

ETV Bharat / international

Fires in France: فرانس کے شہر بورڈو کے قریب زبردست آگ، سات ہزار ہیکٹر پر پھیلا جنگل خاکستر - France wildfire

فرانس میں بورڈو کے قریب جنگل میں زبردست آگ بھڑک اٹھی ہے، فائر فائٹر گریگوری ایلین نے بتایا 'آگ زبردست اور خوفناک ہے۔' fire near Bordeaux France

فرانس کے شہر بورڈو کے قریب زبردست آگ، سات ہزار ہیکٹر سے زائد جنگلات تباہ
فرانس کے شہر بورڈو کے قریب زبردست آگ، سات ہزار ہیکٹر سے زائد جنگلات تباہ

By

Published : Aug 12, 2022, 10:55 AM IST

بورڈو: جنوب مغربی فرانس میں بورڈو کے قریب جنگل میں زبردست آگ بھڑک اٹھی ہے اور اس نے اب تک تقریباً 7400 ہیکٹر جنگل کو تباہ کر دیا ہے۔ فرانسیسی حکام نے بتایا کہ شراب کی پروڈکشن کے مرکز سے 30 کلومیٹر جنوب مشرق میں لگنے والی آگ نے کچھ گھر تباہ کر دیے اور 10,000 رہائشیوں کو نقل مکانی پر مجبور کر دیا ہے۔ thousands evacuated in France Fire

جنوب مغربی فرانس میں دریائے گارون پر واقع بندرگاہی شہر اپنے گوتھک کیتھیڈرل سینٹ آندرے کے لیے جانا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ یہاں 18ویں اور 19ویں صدی کی حویلی اور آرٹ میوزیم جیسے میوزی ڈیس بیوکس-آرٹس ڈی بورڈو ہیں۔ فائر فائٹر گریگوری ایلین نے فرانس کے آر ٹی ایل ریڈیو کو بتایا 'آگ زبردست اور خوفناک ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details