5 اگست 2019 میں وزیر داخلہ امت شاہ نے پارلیمان میں دفعہ 370 اور 35 اے کی منسوخی کے بِل کو پارلیمان میں پیش کیا تھا جسے ممبران کی اکثریت نے منظوری دی تھی۔ دفعہ 370 کی منسوخی Article 370 Abrogation کے ساتھ ہی جموں و کشمیر ریاست کو دو یونین ٹریٹریز، جموں و کشمیر اور لداخ میں تقسیم کردیا گیا تھا۔ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کی تیسری برس مکمل ہونے پر آج پاکستان میں یوم استحصال کشمیر منایا جارہا ہے۔
اس موقع پر پاکستان کے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیر اعظم شہباز شریف سابق وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے خصوصی پیغامات جاری کیے ہیں۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ 5 اگست 2019ء کو بھارت کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کے تین سال مکمل ہونے کے موقع پر ہم کشمیریوں کے حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد میں ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انھوں نے مزید لکھا کہ بھارت کے 5 اگست 2019 کے اقدامات اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعدد قراردادوں کی خلاف ورزی ہیں جن میں یہ کہا گیا تھا کہ ریاست جموں و کشمیر کے مستقبل کا حتمی فیصلہ کشمیری عوام کی مرضی کے مطابق آزاد اور غیر جانبدارانہ اور اقوام متحدہ کی زیر نگرانی رائے شماری کے ذریعے کیا جائے گا۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت غیر قانونی طور پر بھارتی زیرتسلط جموں و کشمیر میں سفاکانہ کاروائیوں سے اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین بشمول چوتھے جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی کررہا ہے۔ بھارت کے کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے سے انکار میں، جنوبی ایشیا اور خطے کے لیے سنگین مضمرات ہیں، خطے کے ڈیڑھ ارب سے زیادہ لوگ امن اور خوشحالی کی وہ سحر دیکھنے کے مستحق ہیں جسے بھارت نے یرغمال بنا رکھا ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادیں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق جموں وکشمیر کے تنازعہ کا حل، خطے میں پائیدار امن و استحکام کو یقینی بنانے کا واحد راستہ ہے۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ 5 اگست 2019 کو مودی حکومت نے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو غیر قانونی طور پر منسوخ کرکے اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔ اس کے بعد مودی حکومت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی آبادی کو تبدیل کرکے چوتھے جنیوا کنونشن کے تحت جنگی جرم کا ارتکاب بھی کیا۔ ان کا خیال تھا کہ یہ اقدام کشمیریوں کی مزاحمت کے جذبے کو کچل دے گا۔ لیکن کشمیریوں کا جذبہ مزاحمت مزید مضبوط ہوا اور یہ مسلسل مضبوط ہو رہا ہے۔ تمام بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی سپریم کورٹ کی قراردادوں کی بھارت کی خلاف ورزیوں کے خلاف عالمی برادری کی اخلاقیات اور خاموشی قابل مذمت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: