اردو

urdu

ETV Bharat / international

Ecuadorian Prison Riot ایکواڈورکی جیل میں ہنگامہ آرائی کے دوران 10 قیدی ہلاک

جنوبی امریکہ کے ملک ایکواڈور کے دارالحکومت کیٹو کی ایک جیل میں ہنگامہ آرائی کے دوران 10 قیدی ہلاک ہوگئے۔دوسری جانب پراسیکیوٹر کے دفتر نےسوشل اکاؤنٹ کے ذریعے بتایا ہے کہ قیدیوں کی لاشیں برآمد کی جا رہی ہیں۔ایکواڈور کی جیلوں میں فسادات کے ماضی میں بھی متعدد واقعات پیش آچکے ہیں اور فروری 2021 سے جیلوں میں ہونے والے پرتشدد واقعات میں 400 سے زیادہ قیدی ہلاک ہوئے ہیں۔Ecuadorian Prison Riot

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Nov 19, 2022, 8:30 PM IST

کیٹو: جنوبی امریکہ کے ملک ایکواڈور کے دارالحکومت کیٹو کی ایک جیل میں ہنگامہ آرائی کے دوران 10 قیدی ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق کیٹو کی جیل میں ہنگامہ آرائی کا واقعہ حکومت کی جانب سے بدنام زمانہ 3 ملزمان کو ایک اعلیٰ حفاظتی مرکز میں منتقل کرنے کے فیصلے پر دیکھنے میں آیا۔ایکواڈور ایجنسی کے مطابق ہنگامہ آرائی کے بعد پولیس اور فوج نے جیل کا کنٹرول دوبارہ سنبھال لیا ہے اور کہا کہ مستقبل میں منظم جرائم سے نمٹنے کے لیے جنگ بندی کے بغیر کام کریں گے۔Ecuadorian Prison Riot

دوسری جانب پراسیکیوٹر کے دفتر نےسوشل اکاؤنٹ کے ذریعے بتایا ہے کہ قیدیوں کی لاشیں برآمد کی جا رہی ہیں۔ایکواڈور کی جیلوں میں فسادات کے ماضی میں بھی متعدد واقعات پیش آچکے ہیں اور فروری 2021 سے جیلوں میں ہونے والے پرتشدد واقعات میں 400 سے زیادہ قیدی ہلاک ہو چکے ہیں، حکومت نے ان فسادات کی وجہ منشیات اسمگلرز کی گینگ وار کو قرار دیا ہے۔

ایکواڈور میں جولائی میں جیل میں ہونے والے فسادات میں 12 قیدی ہلاک ہوگئے تھے اور ٹھیک دو ماہ بعد مئی میں اسی جیل میں فسادات میں 43 قیدی ہلاک ہوئے تھے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ایکواڈور کی جیلوں میں 33 ہزار 500 قیدی موجود ہیں جو قیدیوں کو رکھنے کی انتہائی گنجائش سے 11.3 فیصد زیادہ ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details