غزہ:اسرائیل اور حماس کے درمیان سات ہفتوں کی جنگ کے بعد چار روزہ عارضی جنگ بندی پہلی بار نافذ العمل ہو رہی ہے، لیکن اس سے قبل اسرائیلی فوج نے غزہ میں 14,854 فلسطینیوں کی زندگیاں چھین لیں، جس میں 6,150 معصول بجے اور 4,000 خواتین بھی شامل ہیں۔ جبکہ زخمیوں کی تعداد 36,000 تک پہنچ گئی ہے، جن میں 75 فیصد سے زیادہ بچے اور خواتین ہیں۔ تقریبا 6,800 افراد ابھی بھی لاپتہ ہیں۔
واضح رہے کہ 10 نومبر کو غزہ شہر میں طبی اور مواصلاتی خدمات کے خاتمے کے بعد سے غزہ میں وزارت صحت عام طور پر ہلاکتوں کے اعداد و شمار فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے۔ لیکن مذکورہ اعداد و شمار غزہ میں سرکاری میڈیا کے دفتر اور دیگر میڈیا رپورٹ کے حوالے سے دی گئی ہے۔ غزہ کے علاوہ مقبوضہ مغریبی کنارے میں بھی اسرائیلی جارحیت جاری ہے جس میں اب تک 229 فلسطینی جاں بحق ہوچکے ہیں جس میں 52 بچے شامل ہیں جبکہ 2,750 فلسطینی زخمی ہیں۔ ویسٹ بینک پر اسرائیل کا قبضہ ہے، اسی وجہ سے اسے مقبوضہ مغربی کنارہ کیہا جاتا ہے۔