اردو

urdu

ETV Bharat / international

Shooting in California کیلیفورنیا میں فائرنگ سے ایک لڑکی ہلاک، پانچ زخمی - کیلیفورنیا میں منعقد ایک پارٹی میں فائرنگ ہوئی

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں منعقد ایک پارٹی میں فائرنگ ہوئی۔ اس فائرنگ کے نتیجے میں ایک نو عم لڑکی موت جبکہ پانچ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : May 7, 2023, 8:27 PM IST

واشنگٹن: امریکی ریاست کیلیفورنیا کے چیکو میں کیلیفورنیا اسٹیٹ یونیورسٹی کے کیمپس کے قریب ایک پارٹی میں فائرنگ سے ایک نوعمر لڑکی ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔
مقامی پولیس نے یہ اطلاع دی۔ پولیس لیفٹیننٹ ٹیری ٹوپر نے اے بی سی نیوز کو بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ ہفتہ کی صبح چیکو کے ایک اپارٹمنٹ کمپلیکس کی پارکنگ میں پیش آیا۔انہوں نے کہا کہ مسلح شخص نے گاڑی سے لوگوں کے ایک گروپ پر فائرنگ کی، جس سے ایک 17 سالہ لڑکی ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔اے بی سی نیوز نے چیکو پولیس چیف بلی ایلڈریج کے حوالے سے ہفتے کے روز بتایا کہ مشتبہ بندوق بردار کو اس رات دو مختلف پارٹیوں میں دیکھا گیاتھا۔ انہوں نے کہا کہ معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب امریکہ میں ٹیکساس کے ایلن کے ایک شاپنگ مال میں ہفتہ کو ہوئی فائرنگ میں کم از کم نو افراد ہلاک اور سات دیگر زخمی ہو گئے۔ سی بی ایس نیوز نے ایلن فائر ڈیپارٹمنٹ کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔ ایلن پولیس ڈیپارٹمنٹ نے ہفتے کے روز ٹویٹر پر کہا کہ ایلن پریمیم آؤٹ لیٹس میں فائرنگ سے نو افراد زخمی ہوئے۔ پولیس نے مشتبہ حملہ آور کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ سی بی ایس نے بعد میں ہفتہ کو ایلن فائر ڈیپارٹمنٹ کا حوالہ دیتے ہوئے اطلاع دی کہ فائرنگ کے مقام پر سات افراد مردہ پائے گئے۔ نو زخمیوں کو اسپتال لے جایا گیا، لیکن دو افراد بعد میں اسپتال میں دم توڑ گئے۔ فائر ڈپارٹمنٹ نے بتایا کہ زخمیوں میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے جبکہ چار کی حالت مستحکم ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details