اردو

urdu

ETV Bharat / international

Taliban on OIC Meeting او آئی سی کے اجلاس کا خیرمقدم لیکن اندرونی معاملات میں دخل اندازی نہیں کرنی چاہیے، طالبان - Taliban statement on OIC meeting

افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے او آئی سی کے اجلاس کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ یقیناً عالمی برادری کو افغانستان کے ساتھ تعاون جاری رکھنا چاہے نہ کہ اس کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی کرنی چاہیے۔

Etv Bharat
افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد

By

Published : Jan 13, 2023, 7:39 PM IST

افغانستان کی صورت حال پر ہونے والے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے اجلاس کے بعد افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ٹوئٹر پر بیان جاری کیا ہے۔ جس میں انہوں نے او آئی سی کی میٹنگ کا خیر مقدم کیا ہے۔ ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ یقیناً عالمی برادری کو افغانستان کے ساتھ تعاون جاری رکھنا چاہے نہ کہ اس کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی کرنی چاہیے۔

او آئی سی اجلاس پر طالبان کا بیان

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم کی خواتین کی تعلیم کو لے کر تشویش سمجھ سے پرے ہے، تاہم امارت اسلامی اس معاملے کو حل کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے اور عارضی پابندی کو اٹھانے کیلئے کام کررہے ہیں۔ ترجمان افغان حکومت کا کہنا تھا کہ ہم تمام بین الاقوامی اداروں اور بالخصوص او آئی سی سے امارت اسلامی اور افغان عوام کے ساتھ قریبی تعلقات چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ 11 جنوری کو او آئی سی کی جانب سے افغانستان میں حالیہ پیشرفت اور انسانی صورتحال کے موضوع پر او آئی سی کی ایگزیکٹیو کمیٹی کا ہنگامی اجلاس منعقد کیا گیا تھا، جس میں افغانستان میں موجودہ پیش رفت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے، اسلامی تعاون تنظیم نے طالبان سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ ملک میں تعلیم نسواں اور این جی اوز کے لیے خواتین کے کام کرنے پر پابندی کے فیصلے پر نظر ثانی کریں۔

یہ بھی پڑھیں: OIC on Taliban او آئی سی کا طالبان سے اپنے حالیہ فیصلوں پر نظر ثانی کرنے کا مطالبہ

او آئی سی نے اپنے اعلامیہ میں خواتین پر این جی اوز اور تعلیم میں کام کرنے پر پابندی کو اسلامی قانون کے مقاصد اور اللہ کے رسول کے طریقہ کار کی خلاف ورزی قرار دیا تھا۔ اس سے قبل کے ایک بیان میں او آئی سی کے سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم نے زور دیا کہ او آئی سی افغانستان میں حالیہ واقعات کی پیش رفت پر گہری تشویش کے ساتھ پیروی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے خصوصی ایلچی کے ذریعے ڈی فیکٹو اتھارٹی کو پیغامات پہنچائے ہیں، جس میں ہم نے اسلام کی ٹھوس اور واضح بنیادوں کی روشنی میں لڑکیوں کے لیے اسکول کھولنے اور حکومت کے اپنے سابقہ ​​وعدوں کو پورا کرنے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details