اردو

urdu

Taliban Russia Agreement طالبان کا روس کے ساتھ پہلا بین الاقوامی تجارتی معاہدہ

طالبان کا روس کے ساتھ پہلے بین الاقوامی تجارتی معاہدہ کے تحت روس افغانستان کو سالانہ 10 لاکھ ٹن پیٹرول، 10 لاکھ ٹن ڈیزل، 5 لاکھ ٹن ایل پی جی اور 20 لاکھ ٹن گندم فراہم کرے گا۔ Taliban Russia agreement

By

Published : Sep 28, 2022, 10:54 PM IST

Published : Sep 28, 2022, 10:54 PM IST

Taliban first international agreement with Russia
طالبان کا روس کے ساتھ پہلا بین الاقوامی تجارتی معاہدہ

کابل: افغانستان میں طالبان حکومت نے روس سے تیل، گیس اور گندم خریدنے کے معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق افغان قائم مقام وزیر تجارت حاجی نورالدین عزیزی نے گفتگو میں معاہدے کی تصدیق کی اور بتایا کہ روس افغانستان کو سالانہ 10 لاکھ ٹن پیٹرول، 10 لاکھ ٹن ڈیزل، 5 لاکھ ٹن ایل پی جی اور 20 لاکھ ٹن گندم فراہم کرے گا۔ Taliban Russia Agreement

افغان وزیر تجارت کا کہنا تھا کہ معاہدہ غیر متعین مدت تک ٹھیک چلنے کے بعد طویل مدتی معاہدے میں بدلا جائے گا۔ افغان وزارت صنعت و تجارت اپنے تجارتی شراکت داروں میں اضافے کیلئے کام کر رہی ہے۔ گزشتہ برس اگست میں غیرملکی فوج کے افغانستان سے اچانک انخلاء کے بعد ملک کا اقتدار سنبھالنے والے طالبان کا یہ پہلا بین الاقوامی تجارتی معاہدہ ہے تاہم روسی حکام کی جانب سے افغان معاہدے پر ابھی کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

قابل ذکر ہے کہ روس سمیت کسی بھی ملک نے طالبان کو افغانستان کے قانونی حکمران کے طور پر ابھی تک تسلیم نہیں کیا ہے۔ حالانکہ روس ان متعدد ممالک میں سے ایک ہے جس نے دارالحکومت کابل میں اپنا سفارت خانہ برقرار رکھا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details