طالبان کے افغانستان میں مرد سرپرستوں کے بغیر خواتین کے جہاز میں سفر پرپابندی عائد کر دی ہے۔ عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق طالبان نے درجنوں خواتین کو پروازوں میں سوار ہونے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا، جن خواتین کو اجازت دینے سے انکار کیا گیا ان میں کئی خواتین کینیڈا کے سفر کی خواہشمند تھیں تاہم انھیں مرد سرپرستوں کے بغیر سفر کی اجازت نہیں دی گئی۔ حکام نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ جمعہ کو طالبان کے حکم پر کابل انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل فلائٹ میں سوار ہونے والی درجنوں خواتین کو مرد سرپرستوں کے بغیر سفر سے روکا گیا۔Taliban New Order on Womenافسر کا کہنا ہے کہ جن خواتین کو سفر سے روکا گیا ان میں متعدد دوہری شہریت کی حامل تھیں جنہیں دبئی، اسلام آباد اور ترکی جانے کے لیے خام ائیر اور آریانا ائیر میں سفر سے روکا گیا۔
اس کے علاوہ طالبان کی قیادت والی افغانستان کی حکومت نے خواتین کے پارکوں میں ہفتے میں تین دن سے زیادہ داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔ آسان الفاظ میں کہیں تو افغانستان میں اب خواتین کو ہفتے میں صرف تین دن پارک میں سیر کے لیے جانے کی اجازت ہے، جب کہ مردوں کو چار دن پارک میں جانے کی اجازت ہے۔ طالبان حکومت نے اتوار کو ٹائم ٹیبل کا اعلان کرتے ہوئےکہا کہ خواتین کو ہفتے میں صرف تین دن پارک جانے کی اجازت دی گئی جبکہ مردوں کو چار دن کی اجازت دی گئی ہے۔ طالبان کی طرف سے مقرر کردہ امر بالمعروف ونہی عن المنکر وزارت کی طرف سے کہا گیا ہے کہ "تمام پارک مالکان اور اہلکاروں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ اتوار، پیر، منگل خواتین اور مردوں کے پارکوں کے لیے بدھ، جمعرات، جمعہ اور ہفتہ کو مختص کیے گئے ہیں۔" اس کے ساتھ حکومت نے خواتین کو پارک میں جاتے وقت حجاب پہننے کی بھی ہدایت دی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ "خواتین کو حجاب پہننا چاہیے۔‘‘خامہ پریس نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ وزارت نے اپنے مجاہدین (طالبان کے اتحادیوں) کو ہدایت دی ہے کہ وہ مردوں کے لیے مختص دنوں میں ہتھیاروں اور فوجی وردیوں کے ساتھ پارکوں میں داخل نہ ہوں بصورت دیگر ان کا احتساب کیا جائے گا