اردو

urdu

ETV Bharat / international

Syria Shoots Down Israeli Rocket شامی حکومت کا اسرائیلی راکٹ مار گرانے کا دعویٰ

شامی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ ملک کے فضائی دفاعی نظام نے حمص گورنریٹ میں ایک فضائی حملے کو ناکام بنا دیا۔ اس دوران شامی ایئر ڈیفنس سسٹم نے ایک مبینہ اسرائیلی میزائل کو مار گرایا۔

شامی حکومت کا اسرائیلی راکٹ مار گرانے کا دعویٰ
شامی حکومت کا اسرائیلی راکٹ مار گرانے کا دعویٰ

By

Published : Jul 2, 2023, 12:54 PM IST

تل ابیب: شام کی سرزمین سے اسرائیل کی طرف ایک طیارہ شکن راکٹ لانچ کیا گیا۔ اسرائیل ڈیفنس فورس (آئی ڈی ایف) نے کہا کہ راکٹ ہفتے کو دیر گئے فائر کیا گیا۔ آئی ڈی ایف نے ٹویٹر پر کہا، "ایک طیارہ شکن راکٹ شام سے اسرائیل کی طرف داغا گیا تھا۔ ایسا لگتا ہے کہ راکٹ اسرائیلی سرزمین پر ہوا میں پھٹا ہے۔" آئی ڈی ایف نے کہا کہ اسرائیلی شہریوں کے لیے کوئی خاص ہدایات جاری نہیں کی گئیں۔ اسپوتنک کے نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ آئی ڈی ایف کی جانب سے بیان جاری کرنے سے قبل تل ابیب اور اس کے مضافات میں ایک زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی۔

مزید پڑھیں: Israel launches missile attacks on Syria اسرائیل کا شام کے دارالحکومت پر راکٹ حملہ

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس اے این اے نے ہفتے کو دیر گئے اطلاع دی کہ شام کے فضائی دفاعی نظام نے وسطی شام میں حمص گورنریٹ میں ایک فضائی حملے کو ناکام بنا دیا۔ اس دوران شامی ایئر ڈیفنس سسٹم نے ایک مبینہ اسرائیلی میزائل کو مار گرایا جس کی وجہ سے اسرائیلی فضائی حدود دھماکے کی آواز سنی گئی۔ دوسری طرف اسرائیل نے اس کے برعکس بیان دیتے ہوئے کہا کہ شام سے داغا گیا ایک روسی ساختہ میزائل اسرائیل کی فضائی حدود میں تباہ ہو گیا ہے۔ اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

یو این آئی مع مشمولات

ABOUT THE AUTHOR

...view details