اردو

urdu

ETV Bharat / international

Suspect Arrested in Killings of Muslim Men: امریکی ریاست نیو میکسیکو میں 4 مسلمانوں کا قتل، مرکزی ملزم گرفتار

پولیس نے بتایا کہ چار مسلمان افراد کے قتل میں مطلوب ملزم 51 سالہ محمد سید کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے گھر سے متعدد شواہد کو بھی برآمد کر لیا گیا۔ ملزم محمد سید کی گرفتاری مسلم کمیونٹی کی مدد سے کی گئی۔ Suspect arrested in killings of Muslim men in New Mexico

By

Published : Aug 10, 2022, 10:00 AM IST

امریکی ریاست نیو میکسیکو میں 4 مسلمانوں کا قتل، مرکزی ملزم گرفتار
امریکی ریاست نیو میکسیکو میں 4 مسلمانوں کا قتل، مرکزی ملزم گرفتار

امریکی ریاست نیو میکسیکو میں 4 مسلمانوں کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ میڈیا اطلاع کے مطابق پولیس نے بتایا کہ چار مسلمان افراد کے قتل میں مطلوب ملزم 51 سالہ محمد سید کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے گھر سے متعدد شواہد کو بھی برآمد کر لیا گیا۔ ملزم محمد سید کی گرفتاری مسلم کمیونٹی کی مدد سے کی گئی۔ Suspect arrested in killings of Muslim men in New Mexico

محمد سید پر 2 پاکستانیوں اور 2 افغانوں کو قتل کرنے کا الزام ہے۔ اس سے قبل پولیس نے مشتبہ ملزم کی قتل کے واقعات سے منسلک ہونے کی تصدیق نہیں کی تھی اور نہ ہی گرفتار شخص کے حوالے سے مزید کوئی تفصیلات بتائی تھیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کے چاروں واقعات کا آپس میں ممکنہ تعلق ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Israeli Troops kills 3 Palestinian: مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپ میں تین فلسطینی ہلاک

واضح رہے کہ امریکہ کی ریاست نیو میکسیکو میں الگ الگ واقعات میں چار مسلمانوں کو جن کا تعلق ایشیا سے تھا قتل کردیا گیا تھا۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details