اردو

urdu

ETV Bharat / international

Sri Lanka Crisis: سرلنکن ملازمین چار دن دفتروں میں اور تین دن کھیتوں میں کام کریں گے

سری لنکا شدید معاشی بحران کا سامنا کر رہا ہے، اس دوران سرکاری ملازمین کو اب ہفتے میں صرف چار دن کام کرنے کے لیے کہا گیا ہے، باقی تین دن کھیتی باڑی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ کابینہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تعلیم اور صحت جیسی ضروری خدمات کے علاوہ جمعہ کو عام تعطیل ہوگی۔Sri Lankan Govt Decides to Work 4 days a Week

سرلنکن ملازمین چار دن دفتروں میں کام کریں گے، تین دن کھیتی کریں گے
سرلنکن ملازمین چار دن دفتروں میں کام کریں گے، تین دن کھیتی کریں گے

By

Published : Jun 14, 2022, 10:17 PM IST

شدید معاشی بحران کا سامنا کرنے والے سری لنکا میں سرکاری ملازمین کو اب ہفتے میں صرف چار دن کام کرنا ہوگا اور باقی تین دن کھیتی باڑی کرنی ہوگی۔ کابینہ نے پیر کو اعلان کیا کہ سرکاری ملازمین کے لیے جمعہ، ہفتہ اور اتوار کی چھٹیاں ہوں گی۔Sri Lankan Govt Decides to Work 4 days a Week

کابینہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تعلیم اور صحت جیسی ضروری خدمات کے علاوہ جمعہ کو عام تعطیل ہوگی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ 'تین غیر کام کے دنوں کے دوران سرکاری شعبہ کے ملازمین کو ملک میں (خوراک) کی پیداوار بڑھانے کے لیے زرعی کا کام کرنے کی ترغیب دی جائے گی۔'

دوسری جانب ڈیلی مرر نے منگل کو اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ کابینہ نے یہ فیصلہ بھی کیا ہے کہ جو سرکاری ملازمین کام کے لیے بیرون ملک جانے کے خواہشمند ہیں انہیں پانچ سال کی بغیر تنخواہ کی چھٹی دی جائے گی۔ ڈیلی مرر کی رپورٹ کے مطابق بیرون ملک کام کے لیے جانے والے سرکاری ملازمین کی واپسی پر انہیں ترقی یا ریٹائرمنٹ کے فوائد ملیں گے۔ واضح رہے کہ سری لنکا، جو 1948 میں برطانیہ سے آزادی کے بعد سب سے شدید اقتصادی بحران کا شکار ہے، خوراک، ایندھن اور ادویات کی بڑے پیمانے پر قلت کا سامنا کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Sri Lanka Crisis: مغربی ملکوں کی پابندیوں کے باوجود سری لنکا روس سے تیل خرید سکتا ہے

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details