کولمبو: سری لنکا کے سابق وزیر اعظم رانیل وکرما سنگھے نے اتوار کو کہا کہ ملک بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) ریپڈ فنانشل انیشی ایٹو کے لیے اہل نہیں ہے اور ہندوستانی کریڈٹ لائن اگلے ماہ ختم ہو رہی ہے، اس لیے حکومت کو معیشت کو دوبارہ بحال کرنے کی اپنی حکمت عملی پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔ وکرم سنگھے نے خبردار کیا کہ ملک کی اقتصادی صورت حال مزید خراب ہو سکتی ہے اور خوراک کی قلت کابھی سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
سری لنکا کے بینکروں کی طرف سے یہاں دارالحکومت میں منعقدہ ایک سیمینار میں وکرم سنگھے نے کہا کہ معیشت میں مزید گراوٹ آسکتی ہے۔ وزارت خزانہ علی صابری کی قیادت میں ایک سری لنکائی وفد نے آئی ایم ایف سے جلد از جلد مالی امداد فراہم کرنے کی درخواست کی تھی اور بعد میں کہا کہ سری لنکا اس طرح کے پیکیج کا مستحق نہیں ہے۔ مئی میں ہندوستانی کریڈٹ لائن ختم ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بعد پیداواری فراہمی کا بھی چیلنج ہوگا۔