اردو

urdu

ETV Bharat / international

Ukrainian Soldiers Training اسپین دو سو سے زائد یوکرینی فوجیوں کو ٹریننگ دے گا - اسپین میں یوکرینی فوجیوں کو ٹریننگ

اسپین کے وزیر دفاع نے دسمبر کے آخر میں اعلان کیا تھا کہ وہ ایک سال میں تقریبا 2,400 یوکرینی فوجیوں کو تربیت یافتہ کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ اس سے قبل امریکہ نے یوکرینی فوجیوں کو اپنے اڈوں پر فوجی تربیت دینے کا اعلان کیا تھا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Jan 13, 2023, 8:00 PM IST

میڈریڈ: اسپین 220 سے زائد یوکرین کے فوجیوں کو فوجی ٹریننگ دے گا۔ اسپین کی حکومت نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ حکومت نے اپنی ویب سائٹ پر کہا کہ اسپین کے دفاعی وزیر مارگریٹا رابلس ٹوریجن ایئر بیس پر 220 یوکرین کے فوجیوں اور جنگجووں کا استقبال کریں گے جو اگلے ہفتہ میں فوجی ٹریننگ لیں گے۔

انھوں نے کہا کہ ان میں سے تقریبا 200 فوجی ٹولیڈو انفینٹری اکیڈمی میں ٹریننگ میں شامل ہوں گے۔ جن میں سے زیادہ تر عام لوگ ہیں، جنھیں پہلے سے فوجی ٹریننگ نہیں ملی ہے۔ آخری 20 فوجی، جو پہلے سے تربیت یافتہ ہیں، ایل کوپیرا فوجی اڈے پر طیارہ شکن آرٹری رجمنٹ میں ایک بنیادی کورس پورا کریں گے۔ اسپین کے وزیر دفاع نے دسمبر کے آخر میں اعلان کیا کہ وہ ایک سال میں تقریبا 2,400 یوکرین کے فوجیوں کو تربیت یافتہ کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ اسپین اس سال کے شروع میں کیف کو کئی بڑی میزائل بھی فراہم کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: Patriot Missile Training یوکرینی فوجی پیٹریاٹ میزائل کی تربیت کے لیے امریکہ روانہ

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی میڈیا کے مطابق امریکہ نے یوکرینی فوجیوں کو اپنے اڈوں پر فوجی تربیت دینے کا اعلان کیا تھا، پینٹاگون نے کہا تھا کہ یوکرین کے فوجی اگلے ہفتے سے امریکہ میں پیٹریاٹ میزائل سسٹم کی تربیت شروع کرنے والے ہیں۔ اس سے چند ہفتے قبل امریکہ نے اعلان کیا تھا کہ وہ یوکرین کو ایک پیٹریاٹ ایئر ڈیفنس بیٹری اور اس سے منسلک جنگی سازوسامان بھیجے گا، اب پینٹاگون کے ایک اہل کار نے میڈیا کو بتایا کہ یوکرین کے فوجی پیٹریاٹ سسٹم کی تربیت کے لیے امریکہ آئیں گے تاکہ وہ یوکرین میں اسے استعمال کرنے کے لیے تیار ہوں۔ (یو این آئی مشمولات کے ساتھ)

ABOUT THE AUTHOR

...view details