لاس اینجلس: امریکی ریاست کولوراڈو میں فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد کی موت ہو گئی وہیں ایک شخص زخمی ہو گیا جسے علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ لیک ووڈ پولیس ڈیارٹمنٹ کے مطابق، مقامی وقت کے مطابق صبح 11:52 پر پولیس کو کولوراڈو کے دارالحکومت ڈینور کے جنوب مغرب میں واقع شہر لیک ووڈ میں گولیاں چلنے کی اطلاع موصول ہوئی۔ پولیس نے کہا 'جب پولیس اہلکار موقع پر پہنچے تو تین افراد کو گولیاں لگی ہوئی تھیں۔ ایک نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔ دو کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جن میں سے ایک کی موت ہوگئی، وہیں دوسرے کی بچنے کی امید ہے۔ پولیس نے کہا 'تینوں مردوں کے درمیان تعلق ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے، لیکن یہ واضح ہے کہ وہ کسی نہ کسی طریقے سے ایک دوسرے کو جانتے تھے۔ جاسوسوں کا خیال ہے کہ اس واقعے میں چوتھا شخص بھی ملوث ہو سکتا ہے جو پولیس کے موقع پر پہنچنے سے پہلے ہی موقع سے فرار ہو گیا۔
واضح رہے کہ نومبر 2022 میں شہر کولوراڈو اسپرنگس میں ہم جنس پرستوں کے نائٹ کلب میں فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک اور 18 افراد زخمی ہو گئے تھے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کولوراڈو اسپرنگس کے ہم جنس پرست کے نائٹ کلب میں ایک بندوق بردار نے اچانک فائرنگ شروع کر دی۔ اگر اس حملہ آور کو بروقت قابو نہ کیا جاتا تو صورتحال مزید خوفناک ہو سکتی تھی۔ فائرنگ میں نامزد ملزم 22 سالہ اینڈرسن لی ایلڈرچ کو پولیس نے گرفتار لیا تھا۔