استنبول: ترکیہ میں جنسی اسکینڈل نے ایک امیدوار کو الیکشن سے دستبردار ہونے پر مجبور کر دیا۔ ایک سابق حکومتی اہلکار کو پارلیمانی الیکشن میں اپنی امیدواری واپس لینا پڑ گئی۔ یاد رہے ترکیہ میں 14 مئی کو صدارتی الیکشن کے ساتھ پارلیمانی الیکشن ہو رہے ہیں۔ تاہم ایسن یورٹ بلدیہ کے سابق میئر نجمی کادی اوگلو اب اس الیکشن کا حصہ نہیں ہوں گے کیونکہ ان کی اوچھی حرکتیں منظر عام پر آگئی تھیں۔ ان کے دفتر میں لگے نگران کیمرے نے ان کی نازیبا حرکتیں ریکارڈ کرلیں۔ فوٹیج میں ایسن یورٹ بلدیہ کے سابق میئر نجمی کادی اوگلو کو دکھایا گیا جو حکمران "جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ" پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ہائی سکول کی طالبات کے لیے سکالرشپ کی درخواستیں وصول کرنے کے دوران اپنے دفتر میں نوعمر لڑکیوں کو بوسہ دے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Erdogan on Presidential Elections ترکیہ میں صدارتی انتخابات چودہ مئی کو ہوں گے