واشنگٹن: امریکہ کے مونٹانا میں تیز طوفان Storm in US میں کئی گاڑیوں کے زد میں آجانے سے کم از کم چھ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ حکام نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔ جمعہ کی شام مونٹانا صوبے میں انٹر اسٹیٹ 90 پر دھول بھری آندھی کی وجہ سے 21 گاڑیوں کے آپس میں ٹکرانے کے بعد چھ افراد ہلاک ہو گئے۔ مونٹانا ہائی وے پٹرول کے سارجنٹ جے نیلسن نے کہا کہ حکام کا خیال ہے کہ حادثہ خراب موسم کی وجہ سے پیش آیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ تیز ہواؤں کی وجہ سے دھول کے طوفان کی وجہ سے حد نگاہ صفر ہوگئی تھی۔
Storm in US: امریکہ میں شدید طوفان سے متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، چھ افراد ہلاک - storm in US news
امریکہ کے مونٹانا میں جمعہ کو گرج چمک کے ساتھ 62 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز ہواؤں کی وجہ سے کئی گاڑیاں دھول کے طوفان کا شکار ہوگئیں Storm in US اور ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں۔ اس حادثے میں تقریباً چھ افراد کی موت ہو گئی جبکہ کئی لوگ زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: Several Died in Afghanistan Flood: افغانستان میں سیلاب سے 39 افراد ہلاک، ہزاروں گھر تباہ
'نیو یارک ٹائمز' نے بلنگز میں نیشنل ویدر سروس کے ماہر موسمیات نک ورٹز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: "جمعہ کو اس علاقے میں گرج چمک کے ساتھ 62 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوائیں آئیں، جس سے کئی گاڑیاں دھول کے طوفان کا شکار ہو گئیں اور ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں۔ اس حادثے میں تقریباً چھ افراد کی موت ہو گئی جبکہ کئی لوگ زخمی ہوگئے۔ گورنر گریگ گیانفورٹ نے ٹویٹ کیا: "میں ہارڈن کے قریب حادثے کی خبر سے صدمے میں ہوں۔ میں مرحوم کی روح کو سکون کے لیے دعا کرتا ہوں۔ مرنے والوں کے اہل خانہ کے ساتھ میری گہری تعزیت۔ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔ " (یو این آئی)