پیرس: فرانس کے شہر اینیسی میں چاقو سے حملے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اس واقعے میں چھ بچوں سمیت سات افراد زخمی ہوگئے۔ ان میں سے تین کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ اس واقعہ کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پایا جارہا ہے۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ تاہم ابھی تک یہ اطلاع موصول نہیں ہوسکی ہے کہ مجرم نے یہ اندوہناک واقعہ کیوں انجام دیا۔
سیکیورٹی ذرائع نے جمعرات کو اے ایف پی کو بتایا کہ فرانسیسی الپس کے انیسی قصبے میں چھ بچوں سمیت کل سات افراد زخمی ہو گئے۔جمعرات کو صبح 9:45 بجے شہر کی ایک جھیل کے قریب ایک چاقو بردار شخص نے بچوں کے ایک گروپ پر حملہ کیا، جن کی عمریں تین سال کے قریب تھیں۔ ایک سیکیورٹی ذریعہ نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر یہ معلومات دی۔