اردو

urdu

ETV Bharat / international

Ukraine Flood یوکرین کے جنوبی شہر میں سیلاب سے نو افراد کی موت - یوکرین میں ڈیم منہدم

جنوبی یوکرین میں ایک بڑے ہائیڈرو الیکٹرک ڈیم کے منہدم ہونے کے بعد سینکڑوں لوگ اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ وہیں ڈیم کے ٹوٹنے سے سیلاب آگیا ہے، سیلاب سے اب تک نو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ flood in southern city of Ukraine

یوکرین کے جنوبی شہر میں سیلاب سے نو افراد کی موت
یوکرین کے جنوبی شہر میں سیلاب سے نو افراد کی موت

By

Published : Jun 9, 2023, 10:44 AM IST

کیف: یوکرین کے جنوبی اولیشکی شہر میں کاخووکا ڈیم ٹوٹنے سے آنے والے سیلاب میں کم از کم نو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ جمعرات کو انٹرفیکس-یوکرین کی خبر رساں ایجنسی نے شہر کے میئر یوگین رشچوک کے حوالے سے بتایا کہ اب تک نو افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ماننا ہے کہ سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے سینکڑوں لوگ اپنے گھروں کی چھتوں پر پھنس گئے ہیں اور بچاؤ کارروائی کے منتظر ہیں۔ کاخووکا ہائیڈرو الیکٹرک پاور پلانٹ ڈیم منگل کی صبح تباہ ہو گیا۔ یوکرین اور روس نے ایک دوسرے پر ڈیم پر حملے کا الزام لگایا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کاخووکا ہائیڈرو الیکٹرک پاور پلانٹ سے 60 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع اولیشکی اس وقت روسی فوج کے زیر کنٹرول ہے۔

امدادی کارکن پانی میں پھنسے ہزاروں جانوروں کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن سینکڑوں جانور پہلے ہی مر چکے ہیں۔ جمعرات کو یوکرین کے صدر زیلنسکی نے یہ بھی کہا کہ لوگ پانی کی بڑھتی ہوئی سطح کو دیکھ کر جلدی میں چلے گئے لیکن وہ اپنے جانوروں کو نہیں لے جا سکے۔ ایسی صورتحال میں ہزاروں کتے، بلیاں اور دیگر پالتو جانور پانی میں پھنس گئے ہیں۔ جن کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ منگل کو کاخووکا ڈیم ٹوٹ گیا، جس کی وجہ سے پانی قریبی دیہاتوں کے ساتھ ساتھ کھیرسون علاقے تک پہنچ گیا۔ جس کے بعد خارسون کے علاقے کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ روسی خبر رساں ادارے کے مطابق 80 دیہات میں سیلاب کا خطرہ ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details