اردو

urdu

ETV Bharat / international

Paris Knife Attack پیرس کے ریلوے اسٹیشن پر چاقو سے حملہ، متعدد مسافر زخمی - knife attack in Paris

پیرس کے سینٹرل ریلوے اسٹیشن پر چاقو کے حملے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے، حملہ آور کو پولیس نے گولی مار کر زخمی کر دیا ہے۔ Paris Knife Attack

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Jan 11, 2023, 3:26 PM IST

پیرس: پیرس کے سینٹرل ریلوے اسٹیشن پر بدھ کو چاقو کے حملے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ فرانسیسی وزیر داخلہ نے بتایا کہ پیرس کے مصروف گارے ڈو نورڈ ٹرین اسٹیشن پر حملہ آور نے چاقو سے چھ افراد کو زخمی کر دیا۔ اس کے بعد پولیس نے حملہ آور کو گولی مار کر زخمی کردیا ہے۔ فرانسیسی ریل آپریٹر نے ٹویٹ کیا کہ پولیس نے ایک خطرناک شخص پر فائرنگ کی، جس نے پیرس کے ایک مرکزی ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کو زخمی کر دیا۔Paris Knife Attack

فرانسیسی وزیر داخلہ جیرالڈ ڈرمینین نے جائے وقوعہ پر صحافیوں کو بتایا کہ اس شخص نے صبح 6:43 بجے ایک تیز دھاردار اسلحہ سے ایک پولیس افسر سمیت کئی لوگوں پر حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ نامعلوم حملہ آور اس وقت ایک ہسپتال میں زندگی اور موت کے درمیان جنگ لڑ رہا ہے۔ حکام کے مطابق، زخمیوں میں متعدد مسافر اور ایک سرحدی پولیس افسر شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Paris Shooting on Kurdish پیرس فائرنگ کے ملزم کا عدالت میں اعتراف جرم

ڈرمینین نے کہا کہ حملہ آور نے افسر کی پیٹھ میں چھرا گھونپا تھا، لیکن اسے بلٹ پروف جیکٹ نے بچا لیا۔ دوسرے متاثرین میں سے ایک کے کندھے کے پاس شدید زخم آیا ہے جسے ایمرجنسی علاج کے لیے لے جایا گیا۔ وزیر داخلہ نے نے پولیس کے بر وقت موثر اور جرأت مندانہ ردعمل پر شکریہ ادا کیا۔ حملہ آور کا مقصد فوری طور پر واضح نہیں ہو سکا ہے۔

واضح رہے کہ فرانس میں سنہ 2015 سے مہلک حملوں کے بعد سخت سکیورٹی الرٹ کی حالت میں ہے۔ فروری میں، ایک اور چاقو بردار شخص نے گارے ڈو نورڈ میں سیکورٹی فورسز پر حملہ کیا تھا لیکن اس کو موقع پر ہی مار دیا گیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details