ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں پیر کے روز ایک مسافر ٹرین کے مال بردار ٹرین سے ٹکرانے کے نتیجے میں کم از کم 20 افراد ہلاک اور 100 سے زائد مسافر زخمی ہو گئے۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب کشور گنج سے ڈھاکہ جانے والی مسافر ٹرین شام 3.30 کے قریب مال بردار ٹرین سے ٹکرا گئی۔ تباہ شدہ کوچوں کے نیچے اور اندر کئی لوگ پھنسے ہوئے ہیں۔ جس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
بھیراب ریلوے پولیس اسٹیشن کے ڈیوٹی آفیسر سراج الاسلام نے میڈیا کو بتایا کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب چٹوگرام کی طرف جانے والی مال بردار ٹرین کا ڈھاکہ جانے والی ایگارو سندھور ایکسپریس سے شام 3.30 بجے بھارب ضلع کشور گنج میں ٹکرا گئی۔ بنگلہ دیش کی فائر سروس اور سول ڈیفنس کے میڈیا چیف شاہجہان نے کہا کہ کوچوں سے اب تک پندرہ لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔ مرنے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔