اردو

urdu

ETV Bharat / international

Senators Urges Biden سینیٹرز کا بائیڈن سے یوکرین کو بمبار ڈرون دینے پر دوبارہ غور کرنے کی درخواست - بمبار ڈرون دینے پر دوبارہ غور کرنے کی درخواست

16 امریکی سینیٹرز کے ایک گروپ نے امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ وہ روس سے لڑنے کے لیے یوکرین کو تباہ کن گرے ایگل ڈرون دینے کی سلسلے میں دوبارہ غور کرنے کی درخواست کی ہے۔ سینیٹرز نے اپنے خط میں وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کو یہ بتانے کے لئے 30 نومبر تک کا وقت دیا ہے کہ پینٹاگون کا بمبار ڈرون کی فراہمی کے لئے ایسا کیوں مانتا ہے کہ یہ ڈرون یوکرین کے لیے کیوں موزوں نہیں ہے۔Senators urges Biden

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Nov 23, 2022, 4:51 PM IST

واشنگٹن: 16 امریکی سینیٹرز کے ایک گروپ نے امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ وہ روس سے لڑنے کے لیے یوکرین کو تباہ کن گرے ایگل ڈرون دینے کی سلسلے میں دوبارہ غور کرنے کی درخواست کی ہے۔ اس سے پہلے بائیڈن انتظامیہ یوکرین کو گرے ایگل ڈرون دینے کا مطالبہ کو خارج کر چکی ہے۔ اس کی آپریشنل رینج 8,800 میٹر (29,000 فٹ) ہے اور یہ 24 گھنٹے سے زیادہ پرواز کر سکتی ہے۔Senators urges Biden

روس جیسا کہ یوکرین میں تیزی سے شہریوں کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنا رہا ہے۔ یوکرین نے امریکا سے طاقتور ڈرون فراہم کرنے کی پرزور اپیل کی ہے جس سے روس کے ساتھ جنگ میں تباہ کن ڈرون سے فائدہ اٹھا سکے۔ سینیٹرز نے اپنے خط میں وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کو یہ بتانے کے لئے 30 نومبر تک کا وقت دیا ہے کہ پینٹاگون کا بمبار ڈرون کی فراہمی کے لئے ایسا کیوں مانتا ہے کہ یہ ڈرون یوکرین کے لیے کیوں موزوں نہیں ہے۔ اس سے پہلے منگل کو کریمیا میں روسی مقرر کردہ گورنر نے سیواستوپول شہر میں دو یوکرائنی ڈرون مار گرانے کا اعلان کیا تھا، جہاں پر روسی فضائیہ سرگرم ہے۔یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کل روس پر یوکرین کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ کرنے اور سردیوں کے موسم کو بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کا الزام لگایا۔

زیلنسکی نے جنگ کے درمیان اور سردیوں کے موسم کو دھیان میں رکھتے ہوئے فرانسیسی میئرز ایسوسی ایشن سے جنریٹرز، ہنگامی خدمات اور ادویات کے لیے امداد اور سامان بھیجنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ روس نے یوکرین کے تقریباً نصف توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نقصان کر دیاہے، جس سے لاکھوں لوگوں کو بجلی اور پانی مہیا نہیں ہو پا رہا ہے۔واضح رہے کہ سردیاں شروع ہونے کے بعد ملک کا درجہ حرارت صفر سے نیچے چلا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Bulldozer is a Divisive Image انڈیا پریڈ میں بلڈوزر کی نمائش پر امریکی سینیٹرز کا سخت ردعمل

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details