ریاض: سعودی عرب نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی کیلئے جاری بات چیت کو معطل کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل کے فلسطین پر پے درپے حملوں اور غزہ میں ہونے والی تباہی کے بعد سعودی عرب نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی کے لیے کی جانے والی بات چیت کو معطل کردیا جس سے امریکہ کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں خبر رساں ادارے رائٹرز اور بلوم نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب بات چیت کا خاتمہ نہیں کررہا البتہ فلسطین میں جاری لڑائی کے رکنے تک بات چیت کو روکا گیا ہے۔
دوسری جانب سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے فلسطین کے معاملے پر ایرانی صدر سے بھی گفتگو کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:Hamas Israel War چوبیس گھنٹوں سے بھی کم وقت میں دوسو چھپن فلسطینی ہلاک