کیف: روس نے ہفتے کے روز شمال مشرقی یوکرین کے بیشتر علاقوں سے اپنے فوجیوں کو واپس بلا لیا ہے جبکہ یوکرین کا کہنا ہے کہ خارکیف میں اس کی افواج کی جارحانہ کاروائی نے روسی افواج کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ صوبہ خارکیف کے ایزوم پر دوبارہ یوکرین کا کنٹرول دارالحکومت کیف سے اپنی فوجوں کے انخلاء کے بعد روس کی بدترین شکست سمجھی جارہی ہے اور یہ 6 ماہ پرانی جنگ میں ایک اہم موڑ ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ ہزاروں روسی فوجیوں نے اپنے گولہ بارود اور ساز و سامان کے ذخیرے کو چھوڑ کر فرار ہو گئے۔Russia Ukraine war
روسی فوج نے ایزوم کو اپنی ایک اہم کارروائی کے لیے لاجسٹک اڈے کے طور پر استعمال کررہا تھا۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی ٹاس نے روس کی وزارت دفاع کے حوالے سے بتایا کہ اس نے فوجیوں کو حکم دیا ہے کہ وہ ارد گرد کے علاقے سے نکل جائیں اور ہمسایہ ملک ڈونیٹسک میں کہیں اور آپریشنز کو مضبوط کریں۔ ٹاس نے اطلاع دی ہے کہ خارکیف میں روس کی انتظامیہ کے سربراہ نے رہائشیوں سے کہا کہ وہ صوبے سے نکل جائیں اور جانیں بچانے کے لیے روس بھاگ جائیں۔ عینی شاہدین نے گاڑیوں کے ٹریفک جام کے بارے میں بتایا، جس میں لوگ روس کے زیر قبضہ علاقہ چھوڑ رہے تھے۔