ماسکو: روس نے اپنے خلاف امریکہ، برطانیہ اور یورپی یونین کی پابندیوں کے درمیان چین کو سستی قیمت پر خام تیل کی فراہمی شروع کر دی ہے، جس سے وہ چین کو تیل سپلائی کرنے والا سب سے بڑا ملک بن گیا ہے۔ Russian oil to China بی بی سی کے مطابق سرکاری اعداد و شمار کے مطابق روس سے چین میں تیل کی درآمدات میں گزشتہ ایک سال میں 55 فیصد اضافہ ہوا ہے اور مئی میں یہ ریکارڈ سطح پر رہی۔ چین کی جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز نے کہا کہ درآمدات مشرقی سربیا پیسفک اوقیانوس پائپ لائن اور روس کے یورپی حصے میں واقع اور مشرق بعید کی بندرگاہوں سے آئے تیل کے جہازوں چین پہنچتا ہے۔
اس سے پہلے چین زیادہ تر تیل سعودی عرب سے درآمد کرتا تھا لیکن اس وقت وہ دوسرے نمبر پر آ گیا ہے اور روس چین کو تیل فراہم کرنے والا سب سے بڑا ملک بن کر سامنے آیا ہے۔ چین کی بڑی تیل کمپنیاں روس سے تیل خرید رہی ہیں کیونکہ روس انہیں بہت سستے نرخوں پر تیل فراہم کر رہا ہے۔ایک طرف روس سے چین کو تیل کی درآمد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے تو دوسری جانب چند ماہ قبل دونوں ممالک کی جانب سے کہا گیا تھا کہ ان کی دوستی کی کوئی حد نہیں۔