اردو

urdu

ETV Bharat / international

Sudan Military Clashes سوڈان میں آر ایس ایف نے عید الاضحی کے موقع پر یکطرفہ جنگ بندی کا اعلان کیا - سوڈان میں فوجی تصادم

سوڈان کے نیم فوجی گروپ ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) نے عید الاضحی کے موقع پر یکطرفہ جنگ بندی کا اعلان کیا ہے، جبکہ سوڈانی مسلح افواج نے اب تک اس معاملے پر کوئی سرکاری بیان نہیں دیا ہے۔

RSF announces unilateral ceasefire on the occasion of Eid al-Adha in Sudan
سوڈان میں آر ایس ایف نے عید الاضحی کے موقع پر یکطرفہ جنگ بندی کا اعلان کیا

By

Published : Jun 27, 2023, 5:31 PM IST

خرطوم: سوڈان کے نیم فوجی گروپ ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) کے کمانڈر محمد حمدان ڈغلو نے عیدالاضحی کے موقع پر ملک میں یکطرفہ طور پر جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔ کمانڈر ڈغلو نے پیر کو العربیہ نیوز چینل کو بتایا کہ ہم کل یعنی 27 جون سے شروع ہونے والی عیدالاضحی کے موقع کی مناسبت سے یکطرفہ جنگ بندی کا اعلان کرتے ہیں۔ سوڈانی مسلح افواج نے اب تک اس معاملے پر کوئی سرکاری بیان نہیں دیا ہے۔

خیال ر ہے کہ 15 اپریل کو خرطوم میں سوڈان کی باقاعدہ مسلح افواج اور آر ایس ایف کے نیم فوجی گروپ کے درمیان پرتشدد تصادم شروع ہوئے تھے۔ حکومتی فورسز نے آر ایس ایف پر بغاوت کا الزام لگایا اور ان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے۔ مسلح افواج کے چیف برہان نے آر ایس ایف کو تحلیل کرنے کا حکم جاری کیا۔ اس کے بعد سے دونوں فریقوں نے پورے ملک میں کئی عارضی جنگ بندیوں پر عمل درآمد کیا ہے، لیکن تنازعہ اب تک حل نہیں ہو سکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

اقوام متحدہ کا تخمینہ ہے کہ 12 جون تک دونوں فریقوں کے درمیان تصادموں میں کم از کم 958 افراد ہلاک اور 4,700 زخمی ہو چکے ہیں، جب کہ 2.1 لاکھ سے زیادہ لوگ اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔ وہیں اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ سوڈان میں صورت حال ایک انسانی تباہی میں تبدیل ہو رہی ہے۔ تقریباً 1.7 ملین لوگ اندرونی طور پر بے گھر ہو چکے ہیں، جب کہ تقریباً 5 ملین نے سوڈان سے باہر پناہ لے رکھی ہے۔ (یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details