لندن: رشی سونک منگل کی سہ پہر بکنگھم پیلس میں کنگ چارلس سوم سے ملاقات کے بعد برطانیہ کے پہلے بھارتی نژاد وزیراعظم بن جائیں گے۔ اس سے قبل لز ٹرس، جنہوں نے صرف 44 دن اقتدار میں رہنے کے بعد وزیر اعظم کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا، آج 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ کے باہر اپنے الوداعی خطاب سے پہلے اپنی کابینہ کا آخری اجلاس کی صدارت کریں گی۔ اس کے بعد وہ بکنگھم پیلس میں کنگ چارلس سے ملاقات کرکے باضابطہ طور پر اپنا استعفیٰ دیں گی۔UK PM Rishi Sunak
ٹرس کے محل سے نکلنے کے بعد، رشی سونک کنگ چارلس سے ملاقات کریں گے، جہاں بادشاہ کی جانب سے انہیں باضابطہ طور پر نیا وزیراعظم مقرر کیا جائے گا۔ سونک، برطانیہ کے پہلے ہندو وزیر اعظم ہے، آج شام 4 بجے کے قریب 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ کے باہر تقریر کریں گے۔ ان کے ساتھ ان کی اہلیہ اکشتا مورتی اور ان کی دو بیٹیاں انوشکا اور کرشنا بھی ساتھ میں جا سکتی ہیں۔ سونک جب وزیراعظم ہاؤس پہنچیں گے تو انہیں سکیورٹی کوڈ سے آگاہ کیا جائے گا۔ اس وقت تک انہیں اپنی کابینہ میں اہم عہدوں کا فیصلہ اور اعلان کرنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: