انقرہ: ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ وہ قومی ارادے کی بالا دستی پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے اور وہ کل ہونے والے صدارتی اور پارلیمانی انتخابات میں بیلٹ بکس کے کسی بھی نتیجے کو جائز تسلیم کریں گے۔ہم مخالفین سے بھی اسی ضمانت کی توقع رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک اس مرحلے پر ہے جس میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کی 40 سالہ تاریخ میں سب سے بڑی کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں۔صدر ایردوان نے استنبول صدارتی دولماباہچے دفتر سے کچھ ٹیلی ویژن چینلز کی مشترکہ براہ راست نشریات میں صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے۔
اس دوران 'ترکیہ صدی' پر زور دیتے ہوئے ایردوان نے کہا کہ ملک اس مرحلے پر ہے جس میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کی 40 سالہ تاریخ میں سب سے بڑی کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں، اورملکی سرحدوں کے اندر علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم پی کے کے تقریباً ختم ہو چکی ہے۔انہوں نے بتایا کہ مغربی ممالک کل منعقد ہونے والے انتخابات میں قریبی دلچسپی لے رہے ہیں۔تمام تر ممالک کے ساتھ تعلقات کو اچھی سطح پر قائم رکھنے کی ضرورت پر زور دینے والے ایردوان نے کہا کہ امریکہ ، چونکہ روس کے لیے مثبت نقطہ نظر نہیں رکھتا ہم نے روسی صدر ولا دیمر پوتن کے ساتھ کبھی بھی اپنے تعلقات کو منقطع نہیں کیا۔