کھٹمنڈو:نیپالی کانگریس کے سینئر لیڈر رام چندر پاڈیل کو جمعرات کو نیپال کا نیا صدر منتخب کر لیا گیا۔ 78 سالہ مسٹر پاوڈل نے آج ہونے والے صدارتی انتخاب میں اپنے حریف نیپالی کمیونسٹ پارٹی (ایمل) کے رہنما سبھاش نیموانگ کو دوگنے سے زیادہ ووٹوں کے فرق سے شکست دے دی۔ سبکدوش ہونے والی صدر ودیا دیوی بھنڈاری کی میعاد 12 مارچ کو ختم ہو رہی ہے۔ نیپال کے الیکشن کمیشن کے مطابق کل 52 ہزار 628 ووٹوں میں سے رام چندر پاڈیل کو 33 ہزار 802 اور سبھاش چندر نیموانگ کو 15 ہزار 518 ووٹ ملے۔ ستمبر 1944 میں پیدا ہونے والے رام چندر پاڈیل ایک دہائی تک جیل میں رہ چکے ہیں۔ اس سے قبل وہ چھ بار رکن اسمبلی، پانچ بار وزیر اور ایک بار قومی اسمبلی کے اسپیکر رہ چکے ہیں۔
Nepal New President رام چندر پاڈیل نیپال کے نئے صدر منتخب - نیپال صدارتی انتخابات
رام چندر پاڈیل نیپال کے صدر منتخب کیے گئے ہیں۔ پاڈیل نے سبھاش چندر نیمبانگ کو شکست دی۔ نیپال کے الیکشن کمشنر نے جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ پاڈیل کو 33,802 الیکٹورل ووٹ ملے جب کہ نیمبانگ نے 15,518 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے۔ Ram Chandra New Nepal President
نیپال کے صدارتی انتخابات میں ملک کے کل 881 ارکان پارلیمنٹ اور صوبائی قانون سازوں میں سے 831 نے ووٹنگ میں حصہ لیا، جن میں 313 ارکان پارلیمنٹ اور 518 ایم ایل ایز شامل تھے۔ راشٹریہ پرجاتنترک پارٹی کے 14 ایم پیز اور سی پی این (ای ایم ایل) اور نیپال مزدور کسان پارٹی کے ایک ایک ایم پی غیر حاضر رہے جبکہ نیپالی کانگریس اور نیپالی کمیونسٹ پارٹی (ماؤسٹ سینٹر) کے دو ایم پیز نے علاج کے لیے بیرون ملک ہونے کی وجہ سے ووٹ نہ ڈال سکے۔ 31 ارکان اسمبلی بھی ووٹنگ سے دور رہے۔ صدارت کے لیے ووٹنگ پارلیمنٹ کے لہوتسے ہال میں ہوئی۔ نیپالی کانگریس کے امیدوار رام چندر پاڈیل کا مقابلہ ای پی این یو ایم ایل لیڈر اور نائب صدر سبھاش چندر نیمبانگ سے تھا۔
یو این آئی