اردو

urdu

By

Published : Jan 12, 2023, 8:11 PM IST

Updated : Jan 12, 2023, 8:28 PM IST

ETV Bharat / international

Molestation by Pakistan Embassy Staff پنجاب کی خاتون کا پاکستانی سفارتی عملے پر جنسی ہراسانی کا الزام

پنجاب سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون پروفیسر نے الزام لگایا ہے کہ جب وہ ویزے کے لیے دہلی میں واقع پاکستانی سفارت خانے گئی تو ہائی کمیشن کے دو اہلکاروں نے ان کے ساتھ بدسلوکی اور جنسی طور پر ہراساں کرنے کی کوشش کی۔ جس کی شکایت خاتون نے اب وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے کی ہے۔

پاکستانی سفارت خانہ
پاکستانی سفارت خانہ

نئی دہلی: پنجاب کی ایک خاتون نے دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکاروں پر اس وقت جنسی ہراسانی کا الزام لگایا ہے جب وہ گزشتہ سال ویزا کے لیے سفارت خانے گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق خاتون جو کہ پنجاب کے ایک کالج کی سینیئر پروفیسر ہیں، نے سفارت خانے کے کچھ سینئر عملے پر الزام لگایا ہے کہ وہ اسے ویزا دینے کے بدلے جنسی طور پر ہراساں کر رہے تھے۔

خاتون نے ان اہلکاروں کے خلاف شکایت بھی کی لیکن پاکستانی ہائی کمیشن سے کوئی جواب نہ ملنے کے بعد اب انھوں نے وزیر خارجہ ایس جے شنکر کو شکایت درج کرائی ہے۔رپورٹس کے مطابق خاتون نے بتایا کہ وہ پہلے مارچ 2021 اور پھر جون 2022 میں سفارت خانے گئی تھیں۔ ایک نیوز رپورٹ کے مطابق، خاتون نے اپنے دورے کے مقصد کے بارے میں پوچھے جانے پر سفارت خانے کے اہلکار کو بتایا کہ انہیں یادگاروں کی تصویر کشی کرنے اور ان پر لکھنے کے لیے لاہور جانا ہے اور ایک یونیورسٹی بھی جانا ہے جہاں مجھے لیکچر دینے کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔

خاتون نے دعویٰ کیا کہ سفارت خانے کے اہلکاروں نے اسے بتایا کہ اسے ویزا نہیں دیا جا سکتا کیونکہ پاکستان سیاسی بحران سے گزر رہا ہے۔ جب وہ سفارت خانے سے باہر نکلنے ہی والی تھی کہ ایک دوسرا عملہ وہاں پہنچا اور مبینہ طور پر اس سے ذاتی اور نازیبا سوالات کرنے لگا۔ خاتون نے انڈیا ٹوڈے کو بتایا کہ اس اہلکار نے میرا ہاتھ پکڑ کر مجھ سے پوچھا، "میں نے شادی کیوں نہیں کی، میں شادی کے بغیر کیسے رہتی ہوں، میں اپنی جنسی خواہشات کے لیے کیا کرتی ہوں۔ خاتون نے دعویٰ کیا کہ میری جانب سے موضوع کو بدلنے کی بارہا کوشش کے باوجود سفارت خانے کا عملہ مجھ سے ذاتی سوالات پوچھتا رہا۔

خاتون نے اب ای اے ایم جے شنکر کو شکایت درج کرائی ہے اور اس معاملے کو سنجیدگی سے لینے کا مطالبہ کیا ہے، خاتون کا دعویٰ ہے کہ اس نے پاکستان کے ایک پورٹل پر شکایت درج کروائی تھی اور ملک کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کو بھی لکھا تھا لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ بھارتی وزارت خارجہ کو اپنی شکایت میں، خاتون نے پاکستانی ہائی کمیشن کے عملے کے ساتھ واٹس ایپ چیٹ کے اسکرین شاٹس بھی شیئر کیے ہیں۔خاتون نے یہ بھی الزام لگایا کہ اسے پیسوں کے عوض بھارتی حکومت کے خلاف لکھنے کو کہا گیا، جس سے اس نے انکار کر دیا۔

Last Updated : Jan 12, 2023, 8:28 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details