پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیر قیادت گزشتہ روز شروع ہونے والا حقیقی آزادی لانگ مارچ PTI Azadi March رات کے 11 بجے اسلام آباد میں ڈی چوک کے قریب پہنچا، جہاں جناح ایونیو پر عمران خان نے کارکنوں سے خطاب بھی کیا۔ عمران خان نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کو میرا پیغام ہے کہ 6 روز میں انتخابات کا اعلان کریں، 6 روز میں فیصلہ نہ کیا تو ساری قوم کو لے کر واپس اسلام آباد آؤں گا۔ پی ٹی آئی کے صدر جناح ایونیو میں آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب کے بعد اپنی بنی گالہ رہائش گاہ روانہ ہوگئے۔Imran Khans Azadi march
اپنی تقریر کے دوران عمران خان نے کہا کہ وہ خیبرپختونخوا سے 30 گھنٹے کے سفر کے بعد اسلام آباد پہنچے ہیں۔ حکومت نے ہمارے آزادی مارچ کو کچلنے کی ہر ممکن کوشش کی۔ پرامن احتجاج پر انہوں نے آنسو گیس کا استعمال کیا، ہمارے گھروں پر چھاپے مارے گئے اور ہماری رازداری کی خلاف ورزی کی گئی، تاہم، میں نے ملک کو غلامی ڈر سے آزاد ہوتے دیکھا ہے" انہوں نے کہا کہ حکومت ملک کو انتشار کی طرف لے جارہی ہے۔ تحریک انصاف کے 2 کارکن بھی شہید کیے گئے۔