اردو

urdu

ETV Bharat / international

Imran Khan Disqualification تحریک انصاف کے رہنماؤں نے عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ مسترد کردیا - پاکستان تحریک انصاف

تحریک انصاف کے رہنماؤں نے الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کی نااہلی کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے پاکستانیوں سے باہر نکلنے کی اپیل کردی۔ پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر الیکشن کمیشن کے فیصلے پر کہا صرف تحریک انصاف ہی نہیں پوری عوام کی توہین کی گئی، عمران خان پاکستان کے سب سے مقبول لیڈر ہیں، عمران خان کی بحالی کو نوازشریف کی رہائی کے ساتھ جوڑا جائے گا تو اُس کی بھول ہے۔PTI Leader On Imran Khan disqualification

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Oct 21, 2022, 7:03 PM IST

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنماؤں نے الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کی نااہلی کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے پاکستانیوں سے باہر نکلنے کی اپیل کردی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے عمران خان کی نااہلی کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج جوفیصلہ دیا یہ نوازشریف کے ذاتی ملازم نے دیاہے، یہ فیصلہ نوازشریف نے لکھا اورذاتی ملازم نے سنایا۔PTI Leader On Imran Khan disqualification

شہباز گل نے کہا کہ ڈیڑھ بجے گیٹ کو تالے لگا دیے گئے میڈیا کو اندر نہیں آنے دیا گیا، اگر یہ فیصلہ انصاف کے قوانین کو پورا کرتا تو پھر ڈر کیسا، ایک مفرور بھگوڑے کا لکھا ہوا فیصلہ ہے، جسے عوام مسترد کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان جہاں اشارہ کریں کروڑوں اور اربوں جمع ہو جاتے ہیں، عمران خان نے قوم کے پانی کے ایک ایک گلاس کی حفاظت کی ہے، عمران خان وہ ہے جو ہر جگہ قوم کے پیسے بچاتا ہے۔

پی ٹی آئی حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر الیکشن کمیشن کے فیصلے پر کہا صرف تحریک انصاف ہی نہیں پوری عوام کی توہین کی گئی، عمران خان پاکستان کے سب سے مقبول لیڈر ہیں، عمران خان کی بحالی کو نوازشریف کی رہائی کے ساتھ جوڑا جائے گا تو اُس کی بھول ہے، تمام کارکن اور عوام فوری طور پر اس فیصلے کے خلاف باہر نکلیں۔

تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف فیصل آباد ضلع کونسل چوک پہنچے، فیصلے کے خلاف بھرپور احتجاج ریکارڈ کروایا جائے گا، الیکشن کمیشن حکومت کا دست راست بن چکا ہے، عوامی میدان میں عمران خان کا مقابلہ نہیں کر سکتے ان کانپیں ٹانگ رہی ہے۔عثمان ڈار نے عمران خان کی نااہلی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا آج کیفیصلے سے پاکستان میں انقلاب کا آغاز ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما علی زیدی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ہم بنانا ریپبلک میں رہ رہے ہیں، اس قوم نے سب سے معتبر، شفاف اور ایماندار لیڈر دیکھا ہے، الیکشن کمیشن نے اپنی قانونی حدود سے تجاوز کیا ہے، ہم ای سی پی، ان کے ہینڈلرز کا فارمولہ ناکام کریں گے، پاکستان احتجاج کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: Toshakhana Case پاکستان الیکشن کمیشن نے عمران خان کو نااہل قراردیا

سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے عمران خان کی نااہلی کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو نااہل قرار دینے کا حق پاکستان کی عوام کیپاس ہے، لندن بھاگے ہوئے بھگوڑوں اوران کیخاندانی نوکروں کے پاس نہیں، پاکستانی عوام اپنا فیصلہ پہلیہی کپتان کے حق میں دے چکی ہے آئندہ وزیراعظم عمران خان ہی ہوں گے۔سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپنے بیان میں توشہ خانہ ریفرنس کیس میں عمران خان کو نا اہل قرار دینا ملک کے قانون کے ساتھ مذاق قرار دے دیا۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details