اردو

urdu

ETV Bharat / international

Protest In Iran ایران میں مظاہرین نے امام خمینی کے گھر کو آگ لگا دی - امینی کو حجاب نہ پہننے پر حراست میں لیا گیا تھا

مظاہرین نے اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی آیت اللہ روح اللہ خمینی کے آبائی گھر کو آگ لگا دی۔ یاد رہے کہ دو ماہ قبل 22 سالہ مہسا امینی کو حجاب نہ پہننے پر حراست میں لیا گیا تھا جہاں حراست کے دوران اس کی موت ہوگئی تھی۔ اس کے بعد سے پورے ملک میں حجاب کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں۔Iranian protesters set fire to Ayatollah house

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Nov 19, 2022, 3:57 PM IST

تہران: مظاہرین نے اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی آیت اللہ روح اللہ خمینی کے آبائی گھر کو آگ لگا دی۔ بی بی سی کی خبر کے مطابق سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی تصاویر میں خمین شہر کی ایک عمارت کے کچھ حصے کو آگ لگتی دکھائی دے رہی ہے۔خبر رساں ایجنسیوں نے ویڈیو کی جگہ درست بتائی ہے لیکن علاقائی حکام نے آتش زنی اور اسی طرح کے حملوں کی تردید کی ہے۔Iranian protesters set fire to Ayatollah house

کہا جاتا ہے کہ امام آیت اللہ خمینی اسی گھر میں پیدا ہوئے۔ جسے اب ایک میوزیم بنا دیا گیا ہے جو ان کی زندگی کی یاد دلاتا ہے۔ امام خمینی 1979 میں ایران کے اسلامی انقلاب کے رہنما تھے۔ وہ ملک کے مغرب نواز رہنما شاہ محمد رضا پہلوی کو معزول کرکے برسراقتدار آئے تھے۔ سوشل میڈیا ویڈیوز میں 12 افراد کو آگ لگنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ایک کارکن نے بتایا کہ یہ فوٹیج جمعرات کی شام لی گئی تھی۔

مظاہروں کے دوران امام خمینی کے گھر کو آگ لگانے کا یہ تازہ ترین واقعہ ہے۔واضح رہے کہ دو ماہ قبل 22 سالہ مہسا امینی کو حجاب نہ پہننے پر حراست میں لیا گیا تھا جہاں حراست کے دوران اس کی موت ہوگئی تھی۔ اس کے بعد سے پورے ملک میں حجاب کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details