دبئی: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے بدھ کو الجیریا میں عرب سربراہی اجلاس میں کہا ہے کہ سعودیہ عرب یکجہتی اور مشترکہ چیلنجوں کا سامنا کرنے کے لئے میکانزم تلاش کرنے کی حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ جغرافیائی سیاسی تنازعات مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے دنیا کو کمزور کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا مشترکہ عرب کارروائی کے اہداف کو حاصل کرنے کے لئے متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے عرب لیگ کے نظام میں اصلاحات کے لئے کام کرنے کی ضرورت کی طرف بھی اشارہ کیا۔Saudi Arabia in Arab Summit
العربیہ میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق شہزادہ فیصل نے کہا بیرونی مداخلتوں اور ملیشیاؤں کا مقابلہ کرنے کیلئے زبردست کوشش کی ضرورت ہوتی ہے۔ ہم دوسروں کی قیمت پر توسیع اور تسلط کے نقطہ نظر کو مسترد کرتے ہیں اور کسی کو عرب ممالک پر اپنی اقدار مسلط کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ مزید برآں انہوں نے وضاحت کی کہ عرب ممالک کے لئے معاشی انضمام اہم ہے۔ سعودی عرب اسی کے لیے کوشاں ہے اور خوراک کی ضروریات پورا کرنے کے لئے عرب انضمام کی ضرورت پر زور دیتا ہے۔اس تناظر میں انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اپنے وژن 2023 کے تحت برادر ملکوں میں ترقی کی حمایت کی کوشش کر رہا ہے۔