اردو

urdu

ETV Bharat / international

Money Laundering Case وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز منی لانڈرنگ کیس میں بری

لاہور کی خصوصی عدالت نے 16 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز بری کر دیا ہے۔ Money Laundering Case

PM Shahbaz Sharif and Hamza Shahbaz
وزیر اعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز

By

Published : Oct 12, 2022, 7:24 PM IST

Updated : Oct 12, 2022, 11:03 PM IST

پاکستان کے وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو منی لانڈرنگ کیس میں بری کردیا گیا۔ لاہور کی خصوصی عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت کا فیصلہ سنایا۔money laundering case

واضح رہے کہ دسمبر 2021 میں وفاقی ادارہ تحقیق (ایف آئی اے) نے شوگر اسکینڈل میں مبینہ طور پر 16 ارب روپے کی منی لانڈرنگ میں ملوث پاک وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کے خلاف لاہور کی خصوصی عدالت میں مقدمہ دائر کیا گیا تھا۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے نومبر 2020 میں شہباز شریف اور ان کے بیٹوں حمزہ شہباز اور سلیمان شہباز کے خلاف انسداد بدعنوانی ایکٹ اور اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ سلیمان شہباز اس وقت برطانیہ میں پناہ لیے ہوئے ہے جس کی وجہ سے اسے مفرور قرار دے دیا جاچکا ہے، 14 دیگر افراد کو بھی اس ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا۔شہباز شریف پر یہ الزام عائد کیا گیا کہ انہوں نے اپنے بیٹوں حمزہ شہباز اور سلیمان شہباز کو ان کی آمدنی کے نامعلوم ذرائع سے مال جمع کرنے میں مدد دی۔

ایف آئی اے نے 13 دسمبر 2021 کو شہباز شریف اور حمزہ شہباز اور دیگر ملزمان کے خلاف منی لانڈرنگ کا چالان بینکنگ عدالت میں جمع کروایا تھا اور دنوں کو مرکزی ملزم نامزد بھی کر دیا تھا۔

Last Updated : Oct 12, 2022, 11:03 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details