اردو

urdu

ETV Bharat / international

PM Modi Arrives in Tokyo: وزیراعظم مودی کواڈ سمٹ میں شرکت کے لیے دو روزہ دورے پر جاپان پہنچے - PM Modi arrives in japan

وزیراعظم مودی نے جاپانی اور انگریزی دونوں زبانوں میں ٹویٹ کرکے جاپان میں پہنچنے کی اطلاع دی۔ PM Modi Arrives in Tokyo مودی پیر کو کواڈ سمٹ میں شرکت کریں گے، جس کا مقصد بااثر گروپ کے رکن ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دینا اور ہند-بحرالکاہل خطے میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔

PM Modi arrives in Tokyo, received a warm welcome from Indian cmmunity
جاپان پہنچنے پر وزیراعظم نریندر مودی کا شاندار استقبال کیا گیا

By

Published : May 23, 2022, 4:05 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی پیر کو کواڈ لیڈروں کی چوٹی سمٹ میں شرکت کے لیے دو روزہ دورے پر جاپان پہنچے جس کا مقصد بااثر گروپ کے رکن ممالک کے درمیان تعاون کو مزید تقویت دینا اور ہند-بحرالکاہل خطے میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔ مودی نے جاپانی اور انگریزی دونوں زبانوں میں ٹویٹ کیا، "ٹوکیو میں اترا۔ اس دورے کے دوران مختلف پروگراموں میں حصہ لیں گے جن میں کواڈ سمٹ، ساتھی کواڈ لیڈروں سے ملاقاتیں، جاپانی کاروباری رہنماؤں اور متحرک بھارتی باشندوں سے بات چیت ہوگی۔"

جاپان پہنچنے پر وزیراعظم نریندر مودی کا شاندار استقبال کیا گیا

وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے ٹویٹ کیا کہ وزیر اعظم مودی کا ٹوکیو میں پُرتپاک استقبال کیا گیا جو پچھلے 8 برسوں میں جاپان کا ان کا پانچواں دورہ ہے،" ۔وزیر اعظم مودی نے ٹوکیو میں ہوٹل کے باہر بچوں سے بات چیت کی۔ وزیراعظم نے بچوں کے ساتھ بات چیت کے دوران ایک لڑکی کی ڈرائنگ بھی دیکھی اور اسے آٹوگراف بھی دیا۔ اس کے بعد انھوں نے ایک لڑکے کے ساتھ بات چیت کی جو ترنگے کے ساتھ وزیراعظم کا انتظار کر رہا تھا۔ وزیر اعظم مودی نے ان سے پوچھا کہ آپ نے ہندی کہاں سے سیکھی اور اس کی زبان میں روانی کے لیے بچے کی تعریف کی۔

یہ بھی پڑھیں: PM Modi leaves for Tokyo: وزیراعظم مودی کواڈ سمٹ میں شرکت کے لیے ٹوکیو روانہ

جاپان کی ہندوستانی برادری نے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ وہ ہندوستان میں بھی اپنی جڑوں سے جڑے ہوئے ہیں۔وزیر اعظم مودی نے کمیونٹی کے ساتھ بات چیت کے بعد ٹویٹر پر کہا کہ میں پرتپاک استقبال کے لیے جاپان میں بھارتی باشندوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔مودی کے علاوہ 24 مئی کو ٹوکیو میں ہونے والی کواڈ سمٹ میں امریکی صدر جو بائیڈن، جاپانی وزیر اعظم فومیو کشیدا اور آسٹریلیا کے نو منتخب وزیر اعظم اینتھونی البانیز بھی شرکت کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details