اسلام آباد: پاکستان میں جوڈیشل کمیشن کی میٹنگ کے بعد کل دیر رات وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ ڈان نیوز نے منگل کو یہ رپورٹ دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، نذیر تارڑ نے اتوار کو لاہور میں عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں لگائے گئے "اسٹیبلشمنٹ مخالف نعرے" کا حوالہ دیتے ہوئے اپنا استعفیٰ دے دیا۔ Azam Nazeer Tarar steps down as law minister
تاہم رپورٹ کے مطابق ان کا استعفیٰ ابھی تک قبول نہیں کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیر قانون پر چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال کے ساتھ کچھ 'جونیئر ججوں' کے حق میں ووٹ ڈالنے کے لیے زبردست دباؤ تھا۔ جنہیں سپریم کورٹ میں ترقی دی جا رہی تھی۔