پاکستان کی حکومت نے بدھ کے روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اسلام آباد تک حقیقی آزادی مارچ PTI Azadi March کے پیش نظر پنجاب کے 11 اضلاع میں موبائل سروس معطل کرنے کا حکم دیا۔پاکستانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ٹیلی کام سروسز نے تصدیق کی کہ گجرات، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سرگودھا، خوشاب، میانوالی، سیالکوٹ، جہلم اور راولپنڈی سمیت 11 اضلاع میں آج رات تک خدمات معطل کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ یہ قدم عمران خان کے احتجاجی مارچ کے دوران ملک میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔
گذشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے صوبے میں 350 اور لاہور میں 20 مقامات پر موبائل سروس بند کرنے کی منظوری دی۔ یہ اس وقت سامنے آیا جب قانون نافذ کرنے والے اداروں نے وزیراعلیٰ کو صوبے میں موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی اور پنجاب بھر میں موبائل فون سروس بند کرنے کی منظوری طلب کی۔
یہ بھی پڑھیں: