اسلام آباد: اقوام متحدہ کے قائم قام ہیومنٹیرین کو آرڈی نیٹر نے کہا ہے کہ ہم 40 لاکھ افراد کو خوراک پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں، حالیہ سیلاب کی تباہی کا سونامی، اور صومالیہ، یوکرین کی جنگ سے موازنہ ہوسکتا ہے۔UN On Pakistan Floods Victims
تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے قائم ہیومنٹیرین کو آرڈی نیٹر کرس کا کہنا ہے کہ امید ہے ترقی یافتہ ممالک پاکستان کی امداد کے لیے آگے بڑھیں گے۔ پاکستان میں صحت کا بہت بڑا بحران پیدا ہونے کو ہے۔کرس کے کا کہنا تھا کہ ابتدائی کاوشوں میں مسلح افواج کا کردار بھی قبل قدر رہا، 3.5 ملین افراد سیلاب سے قبل بھی خوراک کی کمی کا شکار تھے، ہم 40 لاکھ افراد کو خوراک پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔